Bharat Express

قومی

کچاتھیوو جزیرہ وہ جگہ ہے جہاں تمل ناڈو کے رامیشورم ضلع میں رہنے والے ماہی گیر مچھلیاں پکڑنے جاتے ہیں۔ کیونکہ بھارتی پانیوں میں مچھلیاں معدوم ہو چکی ہیں۔

صدر دروپدی مرمو نے ہفتہ کو یہاں راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں سابق وزرائے اعظم پی وی نرسمہا راؤ اور چودھری چرن سنگھ، وزیر زراعت ایم ایس سوامی ناتھن اور دو بار بہار کے وزیر اعلی کرپوری ٹھاکر کو بعد از مرگ ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازا۔ ر

کانگریس لیڈر نے الزام لگایا، "2014 میں وزیر اعظم مودی نے اکثر سوامی ناتھن رپورٹ کو لاگو کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ لیکن وزیر اعظم بننے کے بعد انہوں نے اس رپورٹ کو ٹھنڈے بستے میں ڈال دیا ہے۔

اویسی نے یوپی میں ایک نیا محاذ تیار کرنے کی تیاری کردی ہے اور اس کا سیدھا نقصان  انڈیا اتحاد کو ہوگا، دراصل اسدالدین اویسی نے تیسرے محاذ میں پلوی پٹیل کے ساتھ ہی سوامی پرساد موریہ  کی پارٹی ،پیس پارٹی اور چندرشیکھر کی بھیم آرمی ، ان تمام کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

آسام میں لوک سبھا انتخابات کے لیے ووٹنگ تین مرحلوں میں 19 اپریل، 26 اپریل اور 7 مئی کو ہوگی اور نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔

مختار انصاری جو قتل سمیت کئی مقدمات میں سزا یافتہ تھے، باندہ جیل میں بند تھے۔ جمعرات کو وہ ہائی سکیورٹی سیل میں بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے۔ جس کے بعد انہیں رانی درگاوتی میڈیکل کالج لے جایا گیا، جہاں ان کی موت ہوگئی۔

لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے بہار میں حکمراں این ڈی اے اتحاد اور اپوزیشن جماعتوں کا I.N.D.I.A. اتحاد کا سیٹ شیئرنگ فارمولا سامنے آگیاہے۔ این ڈی اے میں بی جے پی کو 17، جے ڈی یو کو 16، ایل جے پی (آر) کو 5، راشٹریہ لوک مورچہ اور ایچ اے ایم کو ایک ایک سیٹ ملی ہے۔ جبکہ I.N.D.I.A. اتحاد میں آر جے ڈی کو 26 اور کانگریس کو 9 سیٹیں دی گئیں ہیں۔

پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش، راجستھان اور دہلی میں الگ تھلگ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور ژالہ باری دیکھی گئی۔ اب دارالحکومت میں صبح ہوتے ہی گرمی بڑھنے لگی ہے۔

میٹرک کا امتحان پاس کرنے کے لیے امیدواروں کو کم از کم 33 فیصد نمبر حاصل کرنے ہوں گے۔ اس کے علاوہ اگر وہ زیادہ سے زیادہ دو مضامین میں فیل ہو جائیں تو کمپارٹمنٹ کا امتحان دے کر اپنا سال ضائع ہونے سے بچا سکتے ہیں۔

ریلی کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ پارٹی سربراہ ملکارجن کھڑگے اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سمیت دیگر سینئر لیڈران ریلی سے خطاب کریں گے۔