Bharat Express

قومی

فریدآباد کے گئورکشک بٹو بجرنگی کے بھائی کی علاج کے دوران موت ہوگئی ہے۔ بٹو کے بھائی نے دعویٰ کیا تھا کہ کچھ لوگوں نے جلنے والی چیز ڈال کر اس کو آگ لگا دی تھی، جس کے بعد اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہیں پولیس نے اس معاملے کی جانچ کے لئے ایس آئی ٹی کی تشکیل کی تھی۔

ای ڈی نے چارج شیٹ میں دو فرموں کو بھی ملزم بنایا ہے۔ راؤزایونیو کورٹ 16 جنوری کو چارج شیٹ کا نوٹس لینے پر کیس کی سماعت کرے گی۔ اس معاملے میں ای ڈی کی یہ پہلی چارج شیٹ ہے۔

مہاراشٹر میں لوک سبھا کی 48 سیٹیں ہیں۔ انڈیا الائنس نے ان سیٹوں کو کانگریس، این سی پی، شیو سینا (یوبی ٹی) اور ونچت بہوجن اگھاڑی کے درمیان تقسیم کیا ہے۔

اکھلیش یادو سے اویناش پانڈے کے بیان سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے چونکا دینے والا بیان دیا۔ ایس پی سربراہ نے کہا، 'وہ انڈیا الائنس کی میٹنگ میں نہیں تھے، اگر انڈیا الائنس کی میٹنگ میں ایسی کوئی بات ہوتی تو ہمیں پتہ ہوتی۔

یہ واقعہ آج صبح اس وقت پیش آیا جب جھانجرا علاقے میں ایک خالی پلاٹ میں کلورین کا اخراج ہوا۔ یہ گیس پلاٹ میں رکھے سلنڈروں سے خارج ہوئی ۔جس کے بعد لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کی شکایت کی۔

پولیس نے ایک 39 سالہ خاتون سی ای او کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ خاتون نے شمالی گوا میں اپنے بیٹے کا قتل کیا اور پھر لاش کو تھیلے میں ڈال کر کرناٹک واپس چلی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر (8 جنوری) کو رواں سال کا سرد ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 5.3 ڈگری تک پہنچ گیا۔ آئی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ پیر کو دہلی کا درجہ حرارت نینیتال کے درجہ حرارت کے برابر تھا۔

جموں کے نگروٹا اسمبلی حلقہ میں نیشنل کانفرنس نے بڑی ریلی کی۔ فاروق عبداللہ نے ریلی کو خطاب کیا۔ انہوں نے کئی موضوعات پر  تفصیل سے اپنی بات رکھی۔

مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند لاتعداد مقدمات لڑرہی ہے اور اس تجربات کی بنیاد پرہی ہم یہ بات کہتے ہیں کہ اب عدالتیں ہی انصاف کا واحد سہارا رہ گئی ہیں، جہاں سے مظلوموں کو انصاف مل سکتا ہے۔

بلقیس بانو نے کہا کہ ڈیڑھ سال پہلے 15 اگست 2022 کو جب میرے خاندان کو تباہ کرنے اور میرے وجود کو دہشت زدہ کرنے والوں کو جلد رہائی مل گئی تو میں پست ہوگئی۔ مجھے لگا کہ میرا حوصلہ ختم ہو گیا ہے۔