سال 2024 کے لوک سبھا الیکشن کے پیش نظر انڈیا الائنس کی میگا ریلی دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں منعقد کیا گیا جس میں اپوزیشن کے بیشتر رہنماوں نے شرکت کی۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی، سونیا گاندھی، شرد پوار، ادھوٹھاکرے، اکھلیش یادو، محبوبہ مفتی، فاروق عبداللہ، سیتارام یچوری، ڈی راجا،بھگونت مان سمیت درجن بھر سے زائد سیاسی رہنماوں اور ہزاروں کارکنان کی موجودگی میں اپوزیشن اتحاد کی مضبوط تصویر بنتی نظرآرہی ہے۔
#WATCH | Delhi: From the Maha Rally at the Ramlila Maidan, Former Maharashtra CM and Shiv Sena (UBT) chief Uddhav Thackeray says, “Now, their (BJP’s) dream is of crossing 400 (seats)… It is time that one party and one person’s government have to go… We are not here for the… pic.twitter.com/KqGWmHl0GT
— ANI (@ANI) March 31, 2024
میگا ریلی سے مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ایک ملک اور ایک شخص کی حکومت ملک کے لیے مشکل ہو جائے گی۔ یہ ملک آمریت کی طرف بڑھ رہا ہے، یہ محض شک نہیں بلکہ حقیقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو بہنیں حوصلے سے لڑ رہی ہیں تو بھائی کیسے پیچھے رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات سنیتا کیجریوال اور کلپنا سورین سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے نعرے بھی لگائے، ’’اب کی بار بھاجپا تڑی پار۔
ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ میں سنیتا کجریوال اور کلپنا سورین سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا، “میں بی جے پی کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ اپنے بینرز پر لکھے – ہمارے تین اتحادی ED-CBI-Income Tax ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہندوستان میں مخلوط حکومت لائی جائے۔ ہم یہاں جمہوریت کی حفاظت کے لیے ہیں۔ انہوں نے ہیمنت سورین اور کجریوال کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا ہے۔ وہ وقت بھی آیا ہے جب وہ باہر آئیں گے اور عوام کی خدمت کریں گے۔
بھارت ایکسپریس۔