Dr. Jitendra Singh: ٹیکنالوجی کے استعمال کنندہ نہیں، اب تخلیق کار بنے ہندوستان، پی ایچ ڈی سی سی آئی کے 121ویں سالانہ اجلاس میں بولے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اپریل 2023 میں منظور کیے گئے ’نیشنل کوانٹم مشن‘ کا بھی ذکر کیا۔ اس مشن کے لیے 8 سال کے دوران 6003.65 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ یہ مشن چار اہم شعبوں، کوانٹم کمپیوٹنگ، کوانٹم مواصلات، کوانٹم سینسنگ اور کوانٹم مواد پر مرکوز ہے۔انہوں نے بایو ٹیکنالوجی اور ’بایو ای تھری‘ (معیشت، ماحولیات اور روزگار کے لیے بایو ٹیکنالوجی) پالیسی پر بھی روشنی ڈالی۔
Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے لوک نائک جے پرکاش نارائن کو پیش کیا خراج عقیدت
وزیر اعظم نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ لوک نائک جے پرکاش نارائن اچھی حکمرانی کو یقینی بنانے اور سماج کے پسماندہ طبقات تک پہنچنے کے لیے بھی کافی سرگرم رہتے تھے۔
CJP’s March to Jantar Mantar today: سی جے پی کا آج پھر جنتر منتر تک مارچ، میٹرو اسٹیشن اور بازار کھلے رہیں گے، دہلی میں 30 مقامات پر ٹریفک ڈائیورژن
دہلی کے کنوٹ پلیس میں احتجاج اور حساس صورتحال کے پیش نظر نئی دہلی ٹریڈرس ایسوسی ایشن (این ڈی ٹی اے) نے اپنے اراکین کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ تمام دکاندار اتوار کو اپنی دکانیں دوبارہ کھولتے وقت خصوصی احتیاط کریں اور سکیورٹی کا خیال رکھیں۔
Delhi Metro reopens: سی جے پی احتجاج، دہلی میٹرو کے تمام اسٹیشنوں کے داخلی اور باہر نکلنے کے دروازے اب کھول دیے گئے، انٹرنیٹ سروس بھی بحال
دہلی میٹرو کے 45 اسٹیشنوں کے دروازے بند کر دیے تھے۔ اس سے پہلے دہلی انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ احتجاج کے پیش نظر 57 میٹرو اسٹیشنوں کو بند کیا جائے گا۔ تاہم، جمعہ کو سپریم کورٹ نے ہدایت دی تھی کہ ہفتہ کو مجوزہ احتجاج کے پیش نظر میٹرو خدمات کو مکمل طور پر بند نہیں کیا جانا چاہیے۔
Delhi NCR Weather Update: آج دہلی -این سی آر میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان، درجہ حرارت میں مزید کمی کی پیش گوئی
دہلی -این سی آر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری سیلسیس، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت میں 1 سے 2 ڈگری سیلسیس کی گراوٹ درج کی گئی۔ اس دوران شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 21 سے 24 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سیلسیس کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔
CM Yumnam Meets Amit Shah: منی پور کے وزیر اعلیٰ یومنام کھیم چندر سنگھ کی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات، ریاست میں امن کی بحالی اور ترقیاتی کاموں پر تبادلۂ خیال
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے پہلے منی کے وزیر اعلیٰ وزیر اعظم مودی سے بھی ملے، بین ریاستی نقل و حمل خدمات دوبارہ شروع کرنے سمیت مختلف امور پر ہوئی بات چیت ہوئی۔
PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات
وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ بڑھا دی گئی ہے۔ پولیس ان راستوں پر خاص نظر رکھ رہی ہے جن کا استعمال وزیر اعظم کی آمد و رفت کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ لاج، گیسٹ ہاؤس، بڑے ہوٹلوں اور قیام کی دیگر جگہوں پر بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ پولیس ٹیمیں مشتبہ سرگرمیوں پر نظر رکھ رہی ہیں، تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
CM Yumnam Meets PM Modi: منی پور کے وزیر اعلیٰ یومنام کھیم چندر سنگھ کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات، ریاست میں امن کی بحالی اور ترقیاتی کاموں پر تبادلۂ خیال
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی ملے وزیر اعلیٰ، بین ریاستی نقل و حمل خدمات دوبارہ شروع کرنے سمیت مختلف امور پر ہوئی بات چیت
MJP Rohilkhand VC Meets Yogi Adityanath: ایم جے پی روہیل کھنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر انل کمار رائے کی سی ایم یوگی سے ملاقات، تعلیم اور تحقیق پر تبادلۂ خیال
ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے وائس چانسلر کی علمی تحریروں اور فکری وابستگی کی بھرپور ستائش کی۔ گفتگو میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یونیورسٹیوں کے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے کیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں، تاکہ طلبہ میں تحقیق اور جدت طرازی (ریسرچ اینڈ انوویشن) کے رجحان کو فروغ ملے۔
Supreme Court: دہلی میں میٹرو اور ٹرین خدمات بند کرنے پر سپریم کورٹ سخت، توہین عدالت کی عرضی پر کل خصوصی بنچ کرے گی سماعت
دہلی میں سی جے پی احتجاج کے دوران میٹرو اسٹیشن بند کیے جانے اور ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہونے کے معاملے میں سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی عرضی دائر کی گئی ہے۔ عدالت نے اس معاملے پر 11 اکتوبر کو خصوصی سماعت مقرر کی ہے۔





