Bharat Express DD Free Dish

قومی

اڈانی ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس کو دفاعی اور ایرو اسپیس مصنوعات کی برآمدات میں بہترین کارکردگی پر SIDM چیمپئن ایوارڈ 2026 سے سرفراز کیا گیا۔

دہلی میں احتجاج کے دوران 1000 سے زائد افراد حراست میں، جنتر منتر پر کشیدگی کے درمیان 45 میٹرو اسٹیشن بند رکھنے کا اعلان، سیاسی جماعتوں کے درمیان الزام تراشی تیز

سونم وانگچک نے دہلی میں مجوزہ سی جے پی احتجاج کے دوران لیڈروں کی گرفتاری پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے ملک کی موجودہ صورت حال کو جمہوریت کے لیے تشویش ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ حالات ایسے دکھائی دے رہے ہیں جیسے ملک میں غیر اعلانیہ ایمرجنسی نافذ ہو۔ وانگچک نے گرفتار لیڈروں کی جلد از جلد رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

دیال پور علاقے سے متعلق معاملے میں 12 دیگر ملزمان بری، طاہر حسین کی سزا پر 16 نومبر کو ہوگی بحث

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ ان کے سیاسی مخالفین کی سب سے بڑی پہچان ’بزدلی‘ ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت، چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کا نام لیتے ہوئے کہا کہ اب آہستہ آہستہ ان کے اردگرد گھیرا تنگ ہوتا جا رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے ایودھیا کے حوالے سے اکھلیش یادو کے سیاسی بیانات کا جواب دیتے ہوئے کہا، ’’مجھ سے کہتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ ایودھیا سے انتخاب لڑ کر دکھائیں۔ ارے اکھلیش! ایودھیا ہمارا پون دھام ہے۔ میں وہاں اس لیے جاتا ہوں تاکہ ایودھیا کی ترقی میں کوئی کوتاہی نہ ہو اور اتر پردیش کی شناخت پر کوئی داغ نہ لگے۔‘‘ یوگی نے سماجوادی پارٹی کی سابقہ حکومت پر ایودھیا میں بجلی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کی صورت حال کو لے کر بھی الزامات عائد کیے۔

کروڑوں فالوورز والے یوٹیوبر کو گروگرام میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیے جانے کی اطلاع، چیف الیکشن کمشنر کے خلاف احتجاج میں ہونے والے تھے شامل

طلبہ یونین محض ایک انتخابی ادارہ نہیں، بلکہ طلبہ کی آواز، ان کی قیادت، سیاسی و سماجی شعور اور جمہوری تربیت کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ اس کے ذریعے طلبہ اپنے مسائل انتظامیہ تک پہنچاتے ہیں، تعلیمی ماحول میں بہتری کے لیے تجاویز پیش کرتے ہیں اور مستقبل کی قیادت کے لیے خود کو تیار کرتے ہیں۔ اگر انتخابات وقت پر ہوتے ہیں تو اس کا فائدہ صرف طلبہ کو نہیں بلکہ پوری یونیورسٹی کو پہنچ سکتا ہے۔اے ایم یو کی تاریخ گواہ ہے کہ اس ادارے نے ملک کو سیاست، تعلیم، صحافت، قانون، انتظامیہ اور سماجی خدمت کے میدانوں میں نمایاں شخصیات دی ہیں۔ اس لیے طلبہ کی جمہوری سرگرمیوں کو یونیورسٹی کی علمی و تہذیبی روایت سے الگ کرکے نہیں دیکھا جاسکتا۔

ٹی ایم سی کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ممتا بنرجی کو دہلی پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) نے حراست میں لے لیا ہے۔ وہ منہ پر بینڈیج لگا کر احتجاج کر رہی تھیں۔ ذرائع کے مطابق، منہ پر بینڈیج لگانا ان کی آواز دبانے کی کوششوں کے خلاف علامتی احتجاج تھا۔

وزیر اعظم چنئی میٹرو ریل منصوبے کے دوسرے مرحلے میں پوناملّی-وڈاپالنی سیکشن کا افتتاح کریں گے۔ تقریباً 4,900 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے اس حصے میں 3.7 کلومیٹر طویل خصوصی ڈبل ڈیکر ڈھانچہ بھی شامل ہے۔ اس کوریڈور میں بغیر ڈرائیور کے میٹرو ٹرینیں چلانے کے لیے جدید سگنلنگ نظام نصب کیا گیا ہے۔ اس منصوبے سے مسافروں کے سفر کا وقت کم ہونے اور چنئی کے تیزی سے ترقی کرنے والے مغربی مضافاتی علاقوں اور شہر کے مرکزی حصوں کے درمیان رابطہ بہتر ہونے کی توقع ہے۔