وزیر اعظم نریندر مودی آج لوک سبھا میں آئین سے متعلق بحث میں حصہ لیں گے۔
نئی دہلی: 75ویں یوم آئین کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی منگل (26 نومبر) کو سپریم کورٹ کے ایک پروگرام میں پہنچے۔ اس دوران پروگرام کوخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستانیوں کوفوری انصاف ملے، اس کے لئے انصاف کا نیا ضابطہ نافذ کیا گیا ہے۔ سزا پر مبنی نظام اب انصاف پرمبنی نظام میں بدل گیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جموں و کشمیرمیں پہلی باریوم آئین منایا گیا۔
وزیراعظم نریندرمودی نے تقریب کوخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا آئین ہمیں موجودہ اور مستقبل کا راستہ دکھاتا ہے۔ ہمارے آئین نے ہرایک چیلنج کا حل نکالنے کے لئے مناسب راستہ دکھایا ہے۔ اسی دوران ایمرجنسی کا وقت بھی آیا، لیکن آئین نے اس کا بھی حل تلاش کرلیا۔ آئین کی وجہ سے آج بابا صاحب کا آئین جموں وکشمیرمیں مکمل طورپرنافذ ہوچکا ہے۔ آج وہاں پہلی باریوم آئین منایا گیا ہے۔
ہمارا آئین ہمیں دکھاتا ہے راستہ: وزیراعظم
آج ہندوستان تبدیلی کے اتنے بڑے دور سے گزر رہا ہے، ایسے وقت میں ہمارا آئین ہمیں راستہ دکھا رہا ہے۔ ہندوستان کے مستقبل کا راستہ، اب خوابوں اور عزائم کی تکمیل کا وقت ہے۔ آج ہرملک کا مقصد ہندوستان کوترقی دینا ہے۔ گزشتہ برسوں میں ملک میں لوگوں کے درمیان معاشی اورسماجی مساوات لانے کے لئے بہت سے اقدامات کئے گئے۔ آج ہندوستان ایک ایسا ملک ہے، جو ہرغریب خاندان کو5 لاکھ روپئے تک مفت علاج کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ ملک کے ہزاروں جن اوشدھی سینٹروں پر80 فیصد رعایت (ڈسکاؤنٹ) پردستیاب ہے۔
26/11 حملے کو بھی کیا یاد
26 نومبرکوممبئی میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کویادکرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا، “جمہوریت کے اس اہم تہوار کوجب ہم یاد کر رہے ہیں، تو ہم یہ نہیں بھول سکتے کہ آج ممبئی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی برسی ہے، میں ان لوگوں کوخراج عقیدت پیش کرتا ہوں، جواس میں مارے گئے تھے۔” یہ حملہ اورہندوستان کی سلامتی کوچیلنج کرنے والی کسی بھی دہشت گرد تنظیم کومنہ توڑجواب دینے کے ملک کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔”
ہردہشت گرد تنظیم کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا: وزیراعظم مودی
وزیراعظم مودی نے کہا کہ جمہوریت کے اس اہم تہوار کو جب ہم منا رہے ہیں تب یہ بھی نہیں بھول سکتے کہ آج کے ہی دن ممبئی میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی بھی برسی ہے۔ اس حملے میں جن اشخاص نے اپنی جان گنوائی ہے، انہیں میں خراج عقیدت دیتا ہوں۔ میں ملک کا یہ عزم بی دہراتا ہوں کہ ہندوستان کی سیکورٹی کو چیلنج دینے والے ہردہشت گرد تنظیم کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ آئین نے مجھے جو کام دیا ہے، میں نے اسی دائرے میں رہنے کی کوشش کی ہے۔
چیف جسٹس نے کہا- نظریہ اورتنقید کی اہمیت
وزیراعظم مودی کے خطب سے پہلے پروگرام کوخطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس سنجیو کھنہ نے کہا کہ آئین عدالتوں کوعدالتی نظرثانی کا اختیارفراہم کرتا ہے۔ ہم مفاد عامہ کی عرضی پرغورکرتے ہیں اورمقدمات کا فیصلہ لینے میں مدد کے لئے ایمائیکس کا تقررکرتے ہیں۔ ایک جج کے طورپر، نقطہ نظراورتنقید اہم ہے. کھلا اورشفاف ہونا عدلیہ کی سب سے بڑی طاقت ہے، ذمہ دار اورتخلیقی ہونا ہمیں مزید جوابدہ بناتا ہے۔