Uproar over Waqf Amendment Act: وقف ایکٹ کے تعلق سے جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ، اسپیکر کے خلاف پیش کیا گیا تحریک عدم اعتماد
تحریک عدم اعتماد پر راتھر نے کہا کہ اگر کسی نے میرے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی ہے تو یہ جمہوری عمل کا حصہ ہے، ہم اس کی تحقیقات کریں گے اور ایوان جو بھی فیصلہ کرے گا ہم اس کا احترام کریں گے۔ راتھر نے یہ بھی کہا کہ ان کا کام غیر جانبداری اور آئینی ذمہ داریوں کے مطابق کام کرنا ہے۔
PM’s silence on US tariffs is a threat to the economy: امریکی ٹیرف پر وزیر اعظم کی خاموشی معیشت کے لیے بڑا خطرہ: پون کھیڑا
کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے امریکی ٹیرف پر وزیر اعظم کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ معیشت اور شیئر بازار میں عوامی اعتماد برقرار رکھنے کے لیے فوری بیان ضروری ہے
Congress Working Committee Meeting: ’بی جے پی حکومت نے معاشی عدم مساوات کو غلامی کی سطح تک پہنچا دیا‘، سی ڈبلیو سی میٹنگ میں قرارداد منظور
کانگریس کا کہنا ہے کہ وہ سردار پٹیل کی راہ پر چل کر کسانوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے، ’نفرت چھوڑو-بھارت جوڑو‘ کی راہ پر بڑھنے اور فرقہ وارانہ اشتعال کو روکنے کے مقصد سے جدوجہد کرنے کے لیے تیار ہے۔
Waqf amendment law Implemented today: وقف ترمیمی قانون آج سے نافذ، مرکزی حکومت نے جاری کیا نوٹیفکیشن
صدر جمہوریہ سے منظوری ملنے کے بعد یہ طے نہیں تھا کہ نیا قانون کب سے نافذ ہوگا۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد اس قانون کے 8 اپریل سے ہی نافذ ہونے کی وضاحت ہو گئی ہے۔ حالانکہ اس قانون کے خلاف عدالت میں لڑائی شروع ہو چکی ہے۔
Delhi Weather Update: دہلی میں شدید گرمی کے باعث انڈیا گیٹ پر سیاحوں کی تعداد میں کمی، اگلے ایک دو دن میں راحت ملنے کی امید
ماہر موسمیات نریش کمار نے کہا کہ ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے اگلے ایک یا دو دنوں میں دہلی کے موسم میں تبدیلی آسکتی ہے، جس کی وجہ سے گرمی سے کچھ راحت ملنے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 اپریل کے آس پاس دہلی-این سی آر میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
Petition against Waqf Amendment Act: وقف ترمیمی قانون کے خلاف داخل پٹیشن پر سپریم کورٹ میں 16اپریل کو ہوگی سماعت
جمعیۃعلماء ہند کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل نے اس معاملہ پر فوری سماعت کی درخواست کی تھی۔ وقف قانون آئین ، سیکولرازم اورملک کے امن واتحادکے لئے ایک بڑاخطرہ :مولانا ارشدمدنی
Curative Petition over waqf Act:وقف ترمیمی قانون کے خلاف اب مرکزی حکومت بھی پہنچی سپریم کورٹ،چیلنج کرنے والی عرضیوں پر عدالت عظمیٰ سے کی یہ بڑی اپیل
ذرائع سے خبر مل رہی ہے کہ اس معاملے پر سپریم کورٹ میں 15 اپریل کو سماعت ہوسکتی ہے۔ عدالت کی طرف سے چیف جسٹس کی بنچ 15 اپریل کو اس معاملے کی سماعت کرسکتی ہے ۔ حالانکہ حتمی اعلان باقی ہے۔
Jamaat-E-Islami Hind Eid Milan 2025 : ملکی و عالمی سطح پر امن و انصاف کے قیام کے لیے مل کر جدوجہد کی جائے:امیر جماعت اسلامی ہند
جماعت اسلامی ہند کی جانب سے انڈیا انٹرنیشنل سیٹر میں ایک پُر وقار عید ملن تقریب کا انعقاد، 15 سے زائد ممالک کے سفارت خانوں کے نمائندوں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے ممبران پارلیمنٹ، مختلف مذاہب و مکاتب فکر کے رہنما، مذہبی شخصیات اور سول سوسائٹیز، سیاسی و سماجی اور تعلیمی تنظیموں و اداروں کے ذمہ داران نے شرکت کی
BIMSTEC Agriculture Ministers’ meeting: بمسٹک کے وزرائے زراعت کا اجلاس 9 اپریل کو نیپال میں ہوگا، مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان کریں گے ہندوستانی وفد کی قیادت
رکن ممالک کے درمیان زرعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی جائے گی۔ شیوراج سنگھ نیپال کے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے، نیپال اور بھوٹان کے وزیر زراعت سے بھی ملاقات ہوگی
Rahul Gandhi wrote letter to the President: بہار کےساتھ بنگال پر بھی راہل گاندھی کی نظر، ٹیچر بھرتی گھوٹالہ معاملے میں عدالت کے فیصلے پر راہل کا صدرمرمو کو مکتوب
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ بھرتی کے دوران کئے گئے کسی بھی جرم کی مذمت کی جانی چاہئے۔ تاہم، منصفانہ طریقوں سے منتخب اساتذہ کے ساتھ داغدار اساتذہ کے برابر سلوک کرنا ایک بہت بڑی ناانصافی ہے۔





