Nana Patekar’s message to Farmers: نانا پاٹیکر نے کسانوں سے کی بڑی اپیل،کہا حکومت کس کی بنانی ہے یہ اب طے کرے کسان بھائی
نانا پاٹیکر ہمیشہ کسانوں کے بارے میں آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ کسانوں پر ہونے والے مظالم کی مخالفت کی ہے۔ اس بار کسانوں کا ساتھ دیتے ہوئے انہوں نے کہا – پہلے 80-90فیصد کسان تھے، اب 50فیصد کسان ہیں۔ اب حکومت سے کچھ نہ مانگو۔ اب فیصلہ کرو کہ کس کی حکومت لانی ہے۔
G N Saibaba: ڈی یو کے سابق پروفیسر جی این سائبابا بری، عمر قید کی سزا منسوخ
جی این سائبابا، ہیم مشرا، مہیش ترکی، وجے ترکی، نارائن سانگلیکر، پرشانت راہی اور پانڈو نروٹے (متوفی) کو بامبے ہائی کورٹ کی ناگپور بنچ نے ماؤنواز لنک کیس میں بری کر دیا ہے۔
PM Modi Death Threat: تلوار لہراتے ہوئے ایک شخص نے پی ایم مودی کو جان سےمارنے کی دی دھمکی
پولیس کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں اس نے پی ایم مودی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ ایف آئی آر تعزیرات ہند (آئی پی سی) اور آرمس ایکٹ کی دفعہ 505 (1) (بی) کے تحت درج کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سورپور پولیس ملزم کی تلاش میں مصروف ہے۔
UP paper leak case: یوپی پیپر لیک معاملے میں بڑی کارروائی، رینوکا مشرا کو پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹایا گیا
سوالیہ پرچہ لیک ہونے کے الزامات کے بعد، ریاستی حکومت نے 24 فروری کو اتر پردیش پولیس ریزرو بھرتی کے امتحان کو منسوخ کر دیا تھا اور چھ ماہ کے اندر دوبارہ امتحان لینے کا حکم دیا تھا۔
Lok Sabha Elections 2024 Date: مارچ کے دوسرے ہفتے میں لوک سبھا انتخابات کا ہوسکتا ہے اعلان،7 مرحلوں میں ہوگی ووٹنگ،پریس کانفرنس آج
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اگلے ہفتے کسی بھی دن لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر سکتا ہے۔ اس وقت الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے کئی ریاستوں کے دورے پر ہے۔ کمیشن تمام ریاستوں میں تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد ہی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرے گا۔
Most Stringent ‘Anti Riot’ Law Approved: اتراکھنڈ حکومت نے سخت ترین سزاوں سے متعلق قانون کو دی منظوری،احتجاج کرنے سے بھی ڈریں گے لوگ
اس قانون میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے والے فسادیوں سے مکمل معاوضہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، سرکاری عملے کو برقرار رکھنے اور فسادات پر قابو پانے کے دیگر اقدامات میں اٹھنے والے اخراجات کے ساتھ ساتھ 8 لاکھ روپے تک کا بھاری جرمانہ بھی ادا کیا جائے گا۔
NIA Conducts Raids Across 7 States: لشکر طیبہ کے ایک دہشت گرد اور شدت پسندی کے معاملے میں این آئی اے کی سات ریاستوں میں چھاپہ مار کاروائی
ملزمین میں سے تین فی الحال اس کیس میں مفرور ہیں، جو تعزیرات ہند، غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ اور دھماکہ خیز مواد ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت درج ہیں۔ابتدائی طور پر پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا اور ان سے پوچھ گچھ کے نتیجے میں ایک اور کو گرفتار کیا گیا تھا۔
Delhi High Court: فرانسیسی صحافی کی عرضی پر دہلی ہائی کورٹ نے جاری کیا نوٹس،7 دنوں میں مرکز سے مانگا جواب
عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ اوورسیز سٹیزن شپ آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ ہولڈر کے حقوق سے متعلق ہے اس لیے اس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ یہ عرضی وکلاء ورندا بھنڈاری، آنندیتا رانا، پرگیہ برسائیاں اور مادھو اگروال کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔
UP MLC Election 2024: گڈو جمالی کو اکھلیش یادو نے دیا بڑا تحفہ، سماجوادی پارٹی نے ایم ایل سی امیدواروں کے نام کا کیا اعلان
ایس پی کے علاوہ بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے سے آر ایل ڈی نے بھی اپنے ایک امیدوار کے نام کا اعلان کیا ہے۔ آر ایل ڈی نے یوگیش چودھری کو اس الیکشن میں اپنا امیدوار بنایا ہے۔ ذرائع کی مانیں تو یوگی حکومت کے وزیر آشیش پٹیل بھی این ڈی اے سے اپنا دل کے امیدوار کے طور پر اس الیکشن میں امیدوار ہوسکتے ہیں۔
Jairam Ramesh on Modi ka Parivar: جے رام رمیش نے مودی کا پریوار پر کہا – جب 140 کروڑ ہندوستانی وزیر اعظم کا خاندان ہے تو پھر کیوں توڑا اعتماد؟
بہار کے سابق سی ایم لالو پرساد یادو نے ایک جلسہ عام میں کہا تھا کہ ’’اگر نریندر مودی کے پاس خاندان نہیں ہے تو ہم کیا کر سکتے ہیں۔ وہ رام مندر کی ڈینگیں مارتے رہتے ہیں۔ وہ سچے ہندو بھی نہیں ہیں۔