PM Modi-Emmanuel Macron Mumbai Meet: سمندر کنارے ’سپر پاور‘ میٹنگ! پی ایم مودی–میکرون ملاقات پر دنیا کی نظر، کیا کچھ ہو سکتا ہے خاص؟
ممبئی کا لوک بھون آج تاریخ کا گواہ بننے جا رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی اور فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون آج ممبئی میں ملاقات کر رہے ہیں۔ ایجنڈا صرف دوستی تک محدود نہیں بلکہ بھارت کی سلامتی اور مستقبل کی ٹیکنالوجی (اے آئی) بھی اس میں شامل ہے۔ جانیے اس ملاقات میں کیا خاص ہونے والا ہے؟
Bihar Police Raid: سفید پوش ہوٹل یا ’جسم فروشی‘ کا اڈا؟ بہار پولیس کی چھاپہ ماری میں بڑا انکشاف
بہار پولیس نے ویشالی کے دو ہوٹلوں میں چھاپہ مار کر ایک بڑے سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے تین خواتین کو ریسکیو کیا اور ہوٹل مالکان سمیت تین ملزمین نیرج کمار، مکیش ساہنی (ویشالی) اور مہیش مہتو (سارن)کو گرفتار کر لیا ہے۔ وہیں روہتاس میں بھی پولیس نے ریڈ لائٹ علاقے میں دبش دے کر کئی لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔
Today Weather Update: موسم کا یو ٹرن: گرمی سے ملے گی راحت یا بڑھے گی آفت؟ دہلی سمیت کئی ریاستوں کو آئی ایم ڈی کی وارننگ
شمالی بھارت میں گرمی کی آہٹ کے درمیان موسم کا مزاج پوری طرح بدلنے والا ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے 17 اور 18 فروری کو دہلی-این سی آر، اتر پردیش، ہریانہ اور پنجاب سمیت کئی ریاستوں میں بارش اور تیز آندھی کے پیش نظر ’ییلو الرٹ‘ جاری کر دیا ہے۔
India AI Impact Expo 2026: پہلے دن 20 سے زائد سربراہان مملکت، 60 وزراء اور 500 عالمی اے آئی ماہرین کی شرکت، ’انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026‘ کا نئی دہلی میں آغاز
مصنوعی ذہانت کے میدان میں عالمی تعاون کو فروغ دینے کے مقصد سے ’انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026‘ کا باقاعدہ آغاز پیر کے روز نئی دہلی میں ہوگیا۔ پانچ روزہ اس عالمی کانفرنس میں پہلے ہی دن 20 سے زائد سربراہان مملکت اور حکومت، 60 وزراء و نائب وزراء اور 500 سے زیادہ عالمی اے آئی ماہرین نے شرکت کی، جس سے اس سمٹ کی عالمی اہمیت واضح ہوگئی ہے۔
Rohit Shetty’s house firing: روہت شیٹی فائرنگ معاملہ میں آگرہ سے گرفتار ملزم 25 فروری تک کسٹڈی میں، ممبئی کرائم برانچ نے مکوکا کورٹ میں کیا پیش
یہ واقعہ یکم فروری کی رات پیش آیا تھا، جب روہت شیٹی کے گھر کے باہر چار سے پانچ راؤنڈ فائرنگ کی گئی۔ خوش قسمتی سے روہت شیٹی یا کسی اور کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی ہے۔ کرائم برانچ مختلف ریاستوں سے گرفتاریاں کر چکی ہے اور موبائل فون، کال ڈیٹیل ریکارڈ اور دیگر شواہد کی جانچ جاری ہے۔ ملزمان کے خلاف مکوکا کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔
Grand Mufti Abubakr Musliyar Meets PM Modi: گرینڈ مفتی شیخ ابوبکر مسلیار نے دہلی میں وزیر اعظم مودی سے کی ملاقات، سماجی و تعلیمی امور سمیت اہم قومی و عالمی مسائل پر تبادلہ خیال
بھارت کے گرینڈ مفتی شیخ ابوبکر احمد عرف کانتھاپورم اے پی ابوبکر مسلیار نے نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی، جس میں سماجی، انسانی، تعلیمی اور ترقیاتی امور کے ساتھ ساتھ اقلیتی فلاح و بہبود اور اہم بین الاقوامی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقات باہمی خیر سگالی اور تعمیری مکالمے کی فضا میں منعقد ہوئی۔
Amrit Wilson OCI Card Controversy: ملک کی بدنامی برداشت نہیں…، امرت ولسن کے او سی آئی کارڈ معاملے پر دہلی ہائی کورٹ سخت، مرکز سے جواب طلب
دہلی ہائی کورٹ نے برطانیہ میں مقیم مصنفہ اور صحافی امرت ولسن کے اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ کی منسوخی کے خلاف دائر عرضی پر مرکزی حکومت سے تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے سماعت کے دوران واضح کیا کہ بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر ملک کی بدنامی کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ معاملے کی آئندہ سماعت اگست میں مقرر کی گئی ہے۔
Atmanirbhar or America-nirbhar Bharat: ’آتم نربھر یا امریکہ نربھر بھارت؟‘ رندیپ سنگھ سرجے والا کی بھارت-امریکہ تجارتی فریم ورک پر سخت تنقید
رندیپ سرجے والا کا ردعمل اُس وقت سامنے آیا جب بھارت اور امریکہ نے باہمی اور بافائدہ تجارت کے لیے ایک عبوری معاہدے کے فریم ورک کا اعلان کیا۔ ساتھ ہی وسیع تر دوطرفہ تجارتی معاہدے (BTA) کے عزم کا اعادہ کیا گیا، جس کا آغاز 13 فروری 2026 کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم نریندر مودی نے کیا تھا۔
Sunetra Pawar Set To Become NCP President: نائب وزیر اعلیٰ کے بعد اب این سی پی کی صدر… سنیترا پوار کو ملے گی نئی ذمہ داری، 26 فروری کو حتمی فیصلہ متوقع
مہاراشٹر کی سیاست میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ریاست کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے انتقال کے بعد جہاں ان کی اہلیہ سنیترا پوار کو نائب وزیر اعلیٰ بنایا گیا تھا، وہیں اب انہیں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اجیت گروپ) کی قومی صدارت سونپے جانے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔
PM Modi On Reform Express India: میں کبھی مکمل طور پر مطمئن نہیں ہوتا، مثبت بے چینی ہی آگے بڑھنے کی طاقت ہے: وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم مودی نے کہا ہے کہ وہ اپنی فطرت کے اعتبار سے کبھی بھی مکمل طور پر مطمئن نہیں ہوتے، کیونکہ عوامی زندگی میں رہتے ہوئے انسان کے اندر ایک مثبت بے چینی کا ہونا ضروری ہے۔ ان کے مطابق یہی بے چینی بہتر کارکردگی، تیز رفتار اصلاحات اور مسلسل آگے بڑھنے کی تحریک فراہم کرتی ہے۔





