Bharat Express DD Free Dish

قومی

وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا بھارت اب 2047 تک ’وکست بھارت‘ کے ہدف کی جانب اگلا بڑا قدم اٹھانے کے لیے تیار ہے اور کیا یہ واقعی ’اب یا کبھی نہیں‘ جیسی صورتحال ہے، کہا کہ موجودہ حالات بھارت کے لیے ایک تاریخی موقع فراہم کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق ملک کے پاس نوجوان اور ہنر مند آبادی کی بڑی طاقت موجود ہے، جو مستقبل کی معیشت کو نئی سمت دے سکتی ہے۔

176 رنوں کے تعاقب میں پاکستان کے ابتدائی بلے باز پوری طرح ناکام ہوئے۔ پہلے ہی اوور میں ہاردک پانڈیا نے صاحبزادہ فرحان کو بنا کھاتا کھولے پویلین واپس بھیج دیا۔ اگلے ہی اوور میں جسپریت بمراہ نے پاکستان کے بیٹنگ آرڈر کو تہس نہس کردیا اور ایک ہی اوور میں دو بلے بازوں صائم ایوب اور پھر پاکستانی کپتان سلمان آغا کو واپس بھیج دیا۔ تجربہ کار بلے باز بابراعظم بھی 4 رنوں کے مجموعی اسکور پر اکشر پٹیل کا شکار ہوکر پویلین لوٹ چکے ہیں۔

کشمیر کے ممتاز مذہبی رہنما میرواعظ عمر فاروق نے ملک میں مسلمانوں کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ برادری اس وقت ایک نہایت مشکل اور چیلنجنگ دور سے گزر رہی ہے۔ انہوں نے بڑھتی ہوئی سماجی تقسیم اور فرقہ وارانہ کشیدگی پر خبردار کیا اور کہا کہ مسلمانوں میں خوف اور عدم تحفظ کا احساس بڑھتا جا رہا ہے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب راہل گاندھی نے بجٹ اجلاس کے پہلے مرحلے میں ایم ایس پی کو حکومت پر اپنی تنقید کا مرکزی نکتہ بنایا تھا، خاص طور پر بھارت-امریکہ عبوری تجارتی معاہدے کے تناظر میں۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا تھا کہ یہ معاہدہ کسانوں کے ساتھ ’غداری‘ ہے جس سے سرکاری خریداری کا نظام کمزور ہو سکتا ہے اور ایم ایس پی و بونس میں کمی آسکتی ہے۔

وزیراعظم مودی نے ایک حالیہ انٹرویو میں ملک کی معیشت، دفاع اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف اہم موضوعات پر تفصیل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اب دنیا کے ساتھ اپنی شرائط پر تجارت کر رہا ہے۔

اکھیلیش یادو نے رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری اور بھارت-امریکہ معاشی تعلقات کے تناظر میں مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے ’میک اِن انڈیا‘ اور ’اسکل انڈیا‘ جیسے پروگراموں پر سوالات اٹھائے۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے صدر اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے مرکزی بی جے پی حکومت پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی ایس آئی آر (SIR) کے ذریعے لوگوں کی شہریت چھیننے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے عوام سے ہوشیار رہنے اور ووٹر لسٹ میں اپنے نام کی تصدیق یقینی بنانے کی اپیل کی۔

تیسرے سوال میں انہوں نے ’’اضافی مصنوعات‘‘ کی اصطلاح پر وضاحت مانگی اور پوچھا کہ اس میں کون کون سی فصلیں شامل ہیں۔ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ مستقبل میں دالوں اور دیگر اجناس کو بھی امریکی درآمدات کے لیے کھولنے کا دباؤ بڑھے گا؟

ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں بھارت اور پاکستان آٹھ مرتبہ آمنے سامنے آ چکے ہیں، جن میں سے سات میں بھارت نے کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان صرف ایک میچ جیت سکا ہے۔ مجموعی طور پر دونوں ٹیمیں ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 16 بار مدمقابل ہو چکی ہیں۔ ان میں بھارت نے 13 جبکہ پاکستان نے تین فتوحات حاصل کی ہیں۔

مولانا جرجیس انصاری سراجی نے کہا کہ ریاست میں مسلمانوں کے لیے ماحول سازگار نہیں رہا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ہندوؤں کے لنگر، بھنڈارے اور دیگر مذہبی پروگرام بڑی تعداد میں سڑکوں پر منعقد ہوتے ہیں، لیکن مسلمانوں کو سڑک پر جمعہ کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مسجد کے اندر ہی نماز پڑھنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔