Bharat Express DD Free Dish

قومی

بھارت-پاکستان مقابلہ اپنی شدت اور جذباتی وابستگی کے لیے جانا جاتا ہے، اور ایک بار پھر اس تاریخی رقابت نے عالمی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔ جیسے جیسے میچ کا وقت قریب آرہا ہے، شائقین کا جوش عروج پر پہنچ گیا۔

دہلی حکومت نے ایک بڑی پیش رفت کرتے ہوئے قومی راجدھانی کی ہر زمین کو منفرد شناخت دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا ہے کہ اب دہلی میں ہر قطعۂ اراضی کا ’’بھُو آدھار کارڈ‘‘ بنایا جائے گا، جس کے تحت ہر زمین کو 14 ہندسوں پر مشتمل ایک منفرد شناختی نمبر دیا جائے گا۔

راہل گاندھی کے مطابق’’ٹیکسٹائل صنعت اور کپاس کی کاشت بھارت میں روزگار کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ کروڑوں لوگوں کی روزی روٹی انہی شعبوں سے وابستہ ہے۔ ان شعبوں پر ضرب لگانے کا مطلب لاکھوں خاندانوں کو بے روزگاری اور معاشی بحران کی طرف دھکیلنا ہے۔ قومی مفاد میں سوچنے والی حکومت ایسا معاہدہ کرتی جو کپاس کے کسانوں اور ٹیکسٹائل برآمد کنندگان دونوں کے مفادات کا تحفظ کرتی، لیکن اس کے برعکس ہوا ہے۔‘‘

وزیر اعظم نریندر مودی اور فرانس کے صدر ایمانویل میکرون کُرناتک کے ویمگل میں ٹاٹا ایئر بس کی ایچ-125 ہیلی کاپٹر اسمبلی لائن کا ورچوئل افتتاح کریں گے۔ اس اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کی مکمل جانچ پڑتال ہوگی،

کیرلہ میں ایک 10 ماہ کی بچی آلن شیرین ابراہیم ریاست کی سب سے کم عمر آرگن ڈونر بن گئیں۔ ایک دلخراش سڑک حادثے کے بعد اسے برین ڈیڈ (دماغی موت) قرار دیا گیا، تاہم والدین نے اس کے چھ اعضاء عطیہ کر کے پانچ افراد کو نئی زندگی دی۔

ہریانہ کے روہتک میں واقع مہارشی دیانند یونیورسٹی (ایم ڈی یو) کے سنہری جوبلی اور سابق طلبہ اعزازی تقریب میں بھارت کے چیف جسٹس سوریہ کانت نے ہفتہ کے روز اپنی تقریر میں کہا کہ زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے واضح اہداف، سخت محنت، نظم و ضبط اور پختہ عزم ضروری ہیں۔

ميوچوئل فنڈ میں سرمایہ کاری میں صرف ریٹرن دیکھنا کافی نہیں ہے۔ ایکسپنس ریشو (TER) طویل مدت میں آپ کے کل ریٹرن پر بڑا اثر ڈال سکتا ہے۔

وزیرداخلہ نے گاندھی نگر میں سی بی ڈی سی پر مبنی پی ڈی ایس کا افتتاح کرتے ہوئے تجارتی معاہدوں پر اپوزیشن کو گمراہ کن بیانات کے لیے ذمہ دار قرار دیا۔ انہوں نے کانگریس پر الزام عائد کیا کہ اس نے قرض معافی کے وعدوں سے کسانوں کو گمراہ کیا، جبکہ موجودہ حکومت کسانوں کو سالانہ مالی معاونت فراہم کر رہی ہے تاکہ انہیں قرض لینے کی نوبت نہ آئے۔

بنگلہ دیش کی سیاست میں اہم تبدیلی کے بعد، وزیراعظم نریندر مودی 17 فروری کو بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کے نئے صدر طارق رحمان کے حلف برداری کے موقع پر وہاں نہیں جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق، وزیر اعظم کی غیر حاضری میں بھارت کی نمائندگی لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کریں گے، جو 17 فروری کو ڈھاکہ پہنچیں گے۔

2027 تک بھارت کی اے آئی مارکیٹ 17 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہے۔ 80 کروڑ انٹرنیٹ صارفین، تیزی سے ترقی کرتی اسٹارٹ اپ معیشت اور مضبوط ڈیجیٹل عوامی انفراسٹرکچر کے ساتھ بھارت خود کو جدت اور عملی اثر کے درمیان پل کے طور پر پیش کر رہا ہے۔