Bharat Express

Chandigarh Mayor Election 2024: بی جے پی کی کلجیت سندھو نے جیتا سینئر ڈپٹی میئر کا الیکشن، انڈیا الائنس کو لگا بڑا جھٹکا

چنڈی گڑھ سیئنئر میئر الیکشن میں کلجیت سندھو نے جیت حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے انڈیا الائنس کے امیدوارگرپریت گابی کو تین ووٹوں سے ہرایا ہے۔

چنڈی گڑھ سینئر میئر عہدے پر بی جے پی نے جیت حاصل کرلی۔

Chandigarh Mayor Election 2024: چنڈی گڑھ میں سینئرڈپٹی میئراورڈپٹی میئرکے لئے آج الیکشن ہوا ہے۔ سینئرڈپٹی میئرکے لئے بی جے پی امیدوارکلجیت سندھو نے جیت حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے انڈیا الائنس کے امیدوارگرپریت گابی کو ہرایا ہے۔ بی جے پی کے کلجیت سندھو کو 19 ووٹ ملے جبکہ انڈیا الائنس (کانگریس-عام آدمی پارٹی) کے امیدوار گرپریت گابی کو 16 ووٹ ملے۔ وہیں ڈپٹی میئرکے لئے بی جے پی کی طرف سے راجندرسنگھ اور انڈیا الائنس کی طر سے نرملا دیوی میدان میں ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ ڈپٹی میئر عہدے پر بھی بی جے پی کی جیت ہوسکتی ہے۔

سپریم کورٹ نے پلٹ دیا تھا میئرعہدے کا فیصلہ

بی جے پی کے امیدوارنے 30 جنوری کو میئرالیکشن میں عام آدمی پارٹی-کانگریس الائنس کے امیدوارکوہراکرجیت حاصل کی تھی۔ اس کے بعد الائنس نے ریٹرننگ آفیسرانل مسیح پربدعنوانی کے الزام لگائے۔ انل مسیح نے الائنس کے 8 ووٹوں کو غیرقانونی (اِن ویلیڈ) قرار دے دیا تھا۔ اس کے بعد عام آدمی پارٹی کے امیدوار نے سپریم کورٹ کا رخ کیا۔ 20 فروری کو سپریم کورٹ نے نتائج کو پلٹ دیا اور عام آدمی پارٹی کے امیدوارکو فاتح قراردیا۔

چنڈی گڑھ کارپوریشن کی کیا ہے صورتحال؟

چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن کے 35 اراکین ایوان میں ہیں۔ بی جے پی کے پاس 14 کونسلرہیں، اورچنڈی گڑھ کے رکن پارلیمنٹ کا بھی ایک ووٹ ہے۔ کرن کھیریہاں سے رکن پارلیمنٹ ہیں، جو بی جے پی کی ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے پاس 13 کونسلر، کانگریس کے پاس 7 کونسلر ہیں۔ شرومنی اکالی دل کا ایک کونسلر ہے، جس نے بی جے پی کو حمایت دی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے تین کونسلروں نے پارٹی بدل لیا ہے اوروہ بی جے پی کے ساتھ چلے گئے ہیں۔ اس طرح سے بی جے پی کے پاس 19 ووٹ ہوگئے ہیں۔ اس میں شرومنی اکالی دل کا ایک ووٹ بھی شامل ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

    Tags:

Also Read