Bharat Express DD Free Dish

قومی

الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق انتخابی عمل یکم جون سے شروع ہوگا۔ اسی دن سے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی داخل کر سکیں گے۔ نامزدگی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 جون مقرر کی گئی ہے، جبکہ 9 جون کو کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ امیدوار 11 جون تک اپنے نام واپس لے سکیں گے۔

سہارنپور میں ڈی آئی جی آفس کے باہر سڑک بلاک کرنے اور ہنگامہ آرائی کے معاملے میں سماجوادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اقرا حسن سمیت 32 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اسکول مینجمنٹ کمیٹی گائیڈ لائنز سے متعلق بھارت ایکسپریس کی مہم کا بڑا اثر دیکھنے کو ملا ہے۔ اسکول مینجمنٹ کمیٹی (SMC Guidelines-2026) کے حوالے سے ملک بھر میں اٹھنے والے تنازع اور نجی اسکول منتظمین کی تشویش کے درمیان اب وزارتِ تعلیم نے باضابطہ وضاحت جاری کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق اگلے تین سے چار دنوں میں مانسون کئی علاقوں میں مزید آگے بڑھ سکتا ہے۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے 13 ریاستوں میں طوفانی بارش، آندھی اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری کیا ہے۔ پیش گوئی کے مطابق کئی علاقوں میں ہواؤں کی رفتار 65 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے، جبکہ شمال مشرقی ریاستوں اور جنوبی بھارت میں شدید بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم مودی ہفتہ کے روز 19ویں روزگار میلے میں مختلف سرکاری محکموں اور اداروں میں نئے منتخب ہونے والے نوجوانوں کو 51 ہزار سے زائد تقرری نامے تقسیم کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی کی اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی سے ملاقات اور حالیہ غیر ملکی دورے پر کانگریس رہنماؤں نے سخت ردِعمل دیا ہے۔ دیپک بایج نے اسے ‘ہنی مون’ قرار دیا، جبکہ راہل گاندھی نے ریل کلچر پر تنقید کی اور بھوپیش بگھیل نے خارجہ پالیسی اور سفارت کاری پر سوالات اٹھائے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھی شدید گرمی کو دنیا کے بڑے ماحولیاتی صحت کے خطرات میں شامل کیا ہے۔ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر درجہ حرارت میں اضافہ اسی رفتار سے جاری رہا تو آنے والے دنوں میں شہری صحت کے لیے صورتحال مزید خطرناک ہو سکتی ہے۔

آگ زنی کے اس حادثہ کے دوران 3 افراد کوگولی لگی تھی اورمتعدد پولیس اہلکاروں سمیت 18 افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔ ساتھ ہی سرکاری املاک کوبھی شدید نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ اب واقعہ کے تقریباً 19 سال بعد، راؤز ایوینیو کورٹ کے مجسٹریٹ نے سابق رکن اسمبلی سمیت آصف محمد خان اور دیگر ملزمین کے خلاف سنگین دفعات میں الزامات طے کئے۔

دوسری جانب عدالت نے واضح کیا کہ تعلیمی مواد میں توازن اور غیر جانبداری ضروری ہے۔ بینچ نے نشاندہی کی کہ متنازعہ باب میں عدلیہ میں کرپشن کو خصوصی طور پر اجاگر کیا گیا تھا، جبکہ عدلیہ کے مثبت پہلوؤں جیسے قانونی خدمات تک رسائی اور ججوں کے کردار کو نظر انداز کیا گیا

 دہلی ہائی کورٹ نے ونیش پھوگاٹ معاملے میں مرکزی حکومت کو حکم دیا ہے۔ عدالت نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا سے پوچھا کہ آخرانہیں گھریلو مقابلوں کے لئے نا اہل کیوں قراردیا گیا۔