ہند-پاک کے درمیان جنگ پر جماعت اسلامی کا بڑا بیان، سید سعادت اللہ حسینی نے کہا- جنگ اوربدامنی کسی کے بھی حق میں بہتر نہیں
امیر جماعت سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں رہنے والے عام بھارتی شہریوں کی ہلاکت کی مسلسل خبریں آرہی ہیں۔ بے قصور شہریوں کولاحق خطرات ہماری فوری توجہ چاہتے ہیں۔ ہم ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان خاندانوں کوترجیحی بنیادوں پرتمام ضروری امداد اور تحفظ فراہم کرے۔
Fact Check: فیکٹ چیک: گجرات میں ہزیرہ پورٹ پر نہیں ہوا حملہ، پاکستان کا جھوٹ بے نقاب
پی آئی فیکٹ چیک میں ایک اور ویڈیو کی جانکاری دی گئی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ یہ جالندھر پر ڈرون حملے کا ویڈیو تھا۔ جبکہ یہ ویڈیو فارم فائر کا ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر نہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
India Pakistan War: بھارت کے ایکشن کے بعد پاکستان کی حالت خراب، عالمی بینک سمیت بین الاقوامی شراکت داروں سے مانگ رہا ہے قرض
آئی ایم ایف مینجمنٹ کا حصہ ہونے کے ناطے بھارت بھی اس میٹنگ میں شرکت کرے گا اور یہاں بھی پاکستان کے دہشت گرد چہرے کو بے نقاب کرے گا۔
India Pakistan War: بھارت پاک کشیدگی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی میٹنگ جاری، تینوں آرمی چیف اور سی ڈی ایس موجود
فوج پہلے ہی الرٹ ہے اور آپریشن سندور کی وجہ سے پاکستان کی پوزیشن مسلسل کمزور ہوتی جا رہی ہے۔ بھارت اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور شہریوں کو مکمل تحفظ کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
India Pakistan Tensions: پاکستان کی ناپاک حرکت پر ہندوستان نے پھر سکھایا سبق
وزارت خارجہ کے سکریٹری وکرم مصری نے پاکستان کے ذریعہ تین رافیل کو مار گرانے کے پاکستانی وزیراعظم اور لیڈران کے جھوٹے دعوے پر کہا کہ پاکستان اپنے وجود کے پہلے دن سے ہی جھوٹ بول رہا ہے اورجھوٹ پھیلا رہا ہے۔ جب ہندوستان پاکستان کا بٹوارہ ہوا اس وقت بھی پاکستان نے جموں کشمیرپردھاوا بولنے کے سلسلے میں اقوام متحدہ سے جھوٹ بولا۔
India-Pakistan Conflict: پاکستان کو دیئے گئے پیکج کا جائزہ لے گا انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ، آئی ایم ایف کے سامنے اپنا موقف رکھے گا ہندوستان
پاکستان کو ملنے والے IMF فنڈز کے بارے میں، سکریٹری خارجہ نے الزام لگایا کہ یہ مالی امداد بالواسطہ طور پر پاکستان کو اس کی فوجی انٹیلی جنس کارروائیوں کی مالی معاونت کرنے کے قابل بنا رہی ہے، جس میں لشکر طیبہ (LeT) اور جیش محمد (JeM) جیسے گروپ شامل ہیں۔
Operation Sindoor: رافیل اڑانے والے پہلے کشمیری پائلٹ مسلمان ونگ کمانڈر ہلال احمد، جانئے کیا آپریشن سندو ر میں لیا تھا حصہ؟
ونگ کمانڈر ہلال احمد کا تعلق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے ہے۔ انہوں نے 1988 میں ہندوستانی فضائیہ میں شمولیت اختیار کی ا
India-Pakistan War: ہندوستان نے پاکستان کے ڈرون اور میزائل حملوں کا دیا منہ توڑ جواب، F-16 اور دو JF-17 طیارے بھی مار گرائے
پاکستان نے جمعرات کی شام کو جموں و کشمیر کے کپواڑہ، بارہمولہ، پونچھ، سانبہ اور اُڑی میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔ ہندوستانی S-400 فضائی دفاعی نظام نے جموں کے ہوائی اڈے، سانبہ، آر ایس پورہ، ارنیا اور ملحقہ علاقوں پر آٹھ پاکستانی میزائلوں کو فضا میں ہی روک دیا۔ جموں یونیورسٹی کے قریب دو پاکستانی ڈرون بھی مار گرائے گئے۔
India Pakistan War: سیکورٹی ایجنسیوں کے استعفوں کے بعد اسلام آباد میں ہوم لینڈ گارڈز کی ایمرجنسی بھرتی شروع
اسلام آباد انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کی حفاظت اور داخلی امن برقرار رکھنے کے لیے اس عمل میں حصہ لیں۔ یہ پیش رفت پاکستان کے داخلی سلامتی کے نظام میں گہرے ہوتے بحران کی عکاسی کرتی ہے۔ بھارت ایکسپریس اردو
US on India-Pakistan Conflict: ہند-پاک تنازعہ سے ہمارا کوئی سروکار نہیں… ، ہم ہندوستان کو ہتھیار ڈالنے کیلئے نہیں کہہ سکتے…‘‘ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا بڑا بیان
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ہندوستان اور پاکستان اپنی ’ٹیٹ فار ٹیٹ‘ کے اقدامات کو روک دیں، انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ ’مدد‘ کے لیے کچھ کر سکتے ہیں، تو ضرور کریں گے۔





