Bharat Express DD Free Dish

قومی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سرحدی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بارڈر سیکورٹی فورسز کے ڈائریکٹر جنرل سے بات کی ہے۔ انہوں نے ہوائی اڈے کی سیکورٹی کے حوالے سے سی آئی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل سے بھی بات کی ہے۔ وزیر داخلہ نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل نلین پربھات سے بھی بات کی۔ ان حملوں کے بعد ہندوستان نے پاکستان کے خلاف جوابی کارروائی کی ہے۔

پورے جموں و کشمیر میں مکمل بلیک آؤٹ ہے۔ سانبہ میں رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک بجلی بند ہے۔ جموں ایئرپورٹ اور آر ایس پورہ میں بھی اندھیرا ہے۔ سانبہ میں پاکستان کی جانب سے گولہ باری کی گئی، جبکہ چھمب علاقے سے بھی دھماکوں کی خبریں ہیں۔ سری نگر میں بھی بلیک آؤٹ نافذ کیا گیا ہے، مٹھ مشریوالا میں بھی بجلی بند کر دی گئی ہے۔

بلوچستان لبریشن آرمی نے بلوچستان کے ایک تہائی حصے پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے اور وہاں سے پاکستانی آرمی چوکیاں چھوڑ کر فرار ہوگئی ہے۔

ادھر جنگ کے بیچ بھارت کے تمام ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی کی سطح بلند کرنے، تمام مسافروں کے لیے اضافی پری بورڈنگ سیکیورٹی چیکس کا حکم دے دیا گیا ہے۔

بورڈ نے کہا کہ دہشت گردی اور معصوم شہریوں کا قتل ایک سنگین تشویش ہے۔ اسلامی تعلیمات، عالمی طور پر تسلیم شدہ اصولوں اور انسانی اقدار میں دہشت گردی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ لہٰذا، ممالک کو اپنے معاملات دوطرفہ بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہئے۔

 ہندوستان نے بہاولپور ، کوئٹہ ،مظفرآباد میں بھی حملہ کیا گیا ہے،لاہور ،اسلام آباد  اور سیالکوٹ میں بھی ہندوستان نے حملہ کیا ہے،پاک مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے پر حملہ کیا گیا ہے۔اس دوران ہندوستان کے دفاعی سسٹم نے پاکستان کے تین  فائٹر جیٹ مار گرایا ہے۔

ہندوستان نے پاکستان کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ ہندوستانی فوج نے بیک وقت 100 میزائل داغ کر پاکستان کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

پاکستان کی جانب سے حملے کے بعد بھارتی حکومت کئی سخت اقدامات کر رہی ہے۔ بھارتی حکومت نے مبینہ طور پر X کو 8000 سے زیادہ اکاؤنٹس بلاک کرنے کا حکم دیا ہے۔

پاکستان کی مسلسل شکست اور بڑے نقصانات کے بیچ اب خبر مل رہی ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے اور ان کی جگہ پر شمشاد مرزا کو پاکستان کا نیا آرمی چیف بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین اپ ڈیٹس کے مطابق ہندوستان نے بہاولپور ، کوئٹہ ،مظفرآباد میں بھی حملہ کیا گیا ہے،لاہور ،اسلام آباد  اور سیالکوٹ میں بھی ہندوستان نے حملہ کیا ہے،پاک مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے پر حملہ کیا گیا ہے۔