اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فیلیمون یانگ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی دشمنی اور جنگ پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے اور دونوں ممالک سے زیادہ سے زیادہ تحمل سے کام لینے اور فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے تمام دہشت گردانہ حملوں اور شہریوں اور شہری ڈھانچے کے خلاف تشدد کی مذمت کی۔یانگ نے کہاکہ میں پختہ یقین رکھتا ہوں کہ اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کے مطابق بات چیت اور سفارتی حل ہی اختلافات کو حل کرنے اور پائیدار امن و استحکام حاصل کرنے کے واحد راستے ہیں۔
امریکہ نے بھی حملے پر دیا بڑا بیان
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے جموں و کشمیر، پنجاب اور راجستھان میں بھارتی فوجی تنصیبات پر متعدد ڈرون اور میزائل حملوں کے چند گھنٹوں بعد، ٹرمپ انتظامیہ دونوں ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے اور جاری تنازع کے پرامن حل کی اپیل کرتی ہے۔وہیں امریکہ پہلے ہی یہ اعلان کرچکا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ ہندوستان کے ساتھ ہر قدم پر ہے۔
ادھر جنگ کے بیچ بھارت کے تمام ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی کی سطح بلند کرنے، تمام مسافروں کے لیے اضافی پری بورڈنگ سیکیورٹی چیکس کا حکم دے دیا گیا ہے۔پاکستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر، بھارت کے تمام ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی کو اعلیٰ ترین سطح پر لایا گیا ہے۔ ایوی ایشن سیکیورٹی ریگولیٹر نے تمام مسافروں اور تمام پروازوں کے لیے ثانوی پری بورڈنگ چیکس کا حکم دیا ہے، ہوائی اڈوں کے ٹرمینلز میں زائرین کے داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے، اور بڑھتی ہوئی خطرے کی صورتحال کے مطابق مطلوبہ تعداد میں ایئر مارشلز کی تعیناتی سمیت کئی دیگر اقدامات کیے گئے ہیں، جو کم از کم 18 مئی تک نافذ رہیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


