ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری جنگ کے بیچ مسلم پرسنل لا بورڈ نے امن کی گہار لگائی ہے۔آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (اے آئی ایم پی ایل بی) نے بھارت اور پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ جاری تنازعہ کو بات چیت کے ذریعے حل کریں اوریہ بھی کہا کہ دو ایٹمی طاقتیں “جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتیں”۔
جمعرات کو اپنے عہدیداروں کے ایک خصوصی آن لائن اجلاس میں، آپریشن سندور کے ایک دن بعد، اے آئی ایم پی ایل بی نے بھارت-پاکستان سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی پر “شدید تشویش” کا اظہار کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی۔بورڈ نے کہا کہ وہ “قوم اور اس کے عوام کے دفاع اور تحفظ کے لیے اٹھائے گئے ہر ضروری قدم کی حمایت کرتا ہے اور “عوام، سیاسی جماعتوں، مسلح افواج اور حکومت” کو اس موقع پر ایک ساتھ آنا چاہیے۔
بورڈ نے کہا کہ دہشت گردی اور معصوم شہریوں کا قتل ایک سنگین تشویش ہے۔ اسلامی تعلیمات، عالمی طور پر تسلیم شدہ اصولوں اور انسانی اقدار میں دہشت گردی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ لہٰذا، ممالک کو اپنے معاملات دوطرفہ بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہئے۔ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ خاص طور پر ایٹمی ہتھیاروں کی موجودگی میں، بھارت اور پاکستان جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتے۔اے آئی ایم پی ایل بی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تنازعہ “دونوں قوموں کے عوام کو ناقابلِ برداشت مشکلات اور تکالیف میں ڈبو سکتا ہے”۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




