ہندوستان اور پاکستان کے مابین جنگ شروع ہوچکی ہے۔ رات کے اندھیرے میں پاکستان نے ہندوستان کے متعدد شہروں میں سینکروں ڈروان اور میزائل کے ذریعے حملہ کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ہندوستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے تمام حملوں کو ناکام بنا دیا ہے اوراب ہندوستان کی طرف سے جوابی کارروائی جاری ہے۔
آرمی چیف عاصم منیر کو ہٹانے کی تیاری
پاکستان کی مسلسل شکست اور بڑے نقصانات کے بیچ اب خبر مل رہی ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے اور ان کی جگہ پر شمشاد مرزا کو پاکستان کا نیا آرمی چیف بنایا گیا ہے۔ اس فیصلے کے پیچھے وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ عاصم منیر کی انا اور ضد کے ساتھ ساتھ نااہلی کی وجہ سے پاکستان اور ہندوستان کےبیچ جنگ کی صورتحال پیدا ہوئی اور جنگ شروع ہوچکی ہے۔ عاصم منیر پر اپنا ایجنڈہ چلانے کا بھی الزام لگ رہا تھا جس کی وجہ سے حکومت اور عوام دونوں ناراض تھی اس لئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے ۔ البتہ اس کی تصدیق ابھی باقی ہے۔
آپ کو بتادیں کہ ہندوستان نے بہاولپور ، کوئٹہ ،مظفرآباد میں بھی حملہ کیا گیا ہے،لاہور ،اسلام آباد اور سیالکوٹ میں بھی ہندوستان نے حملہ کیا ہے،پاک مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے پر حملہ کیا گیا ہے۔اس دوران ہندوستان کے دفاعی سسٹم نے پاکستان کے تین فائٹر جیٹ مار گرایا ہے۔ ایک پٹھان کوٹ میں فائٹر جیٹ گرایا گیا ہے جبکہ دوسرا جیسلمیر میں اور تیسرا اکھنور میں پاکستانی جیٹ مار گرایا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


