پاکستان کی ناپاک حرکت پر ہندوستان نے پھر سکھایا سبق
ہندوستانی فوج نے جہاں ایک طرف پاکستان کے دہشت گردانہ ٹھکانوں کوتباہ کردیا وہیں بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو ہلاک بھی کیا، جس کے بعد پاکستان بوکھلایا ہوا ہے۔ شہباز شریف خود اپنے ملک کی عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں اورانہیں خوش کرنے کے لئے ہندوستان کے طیاروں اور رافیل تک کو مار گرانے کا جھوٹا دعویٰ کررہے ہیں، حالانکہ ان کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا اوروہ کوئی بھی ثبوت دکھانے میں ناکام رہے۔ جبکہ ہندوستانی فوج نے جو کارروائی کی، اس کو پوری دنیا کے سامنے پیش کردیا۔ انڈین آرمی کے آپریشن سندورکے بعد پاکستانی فوج نے سری نگر، اونتی پورہ، پٹھان کوٹ، جموں، امرتسر، کپور تھلا، جالندھر، لدھیانہ، آدم پور، چنڈی گڑھ سمیت کئی مقامات پر فوجی ٹھکانوں کو ڈرون اور میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ حالانکہ ہندوستانی فوج نے ایئرڈیفنس سسٹم کے ذریعہ ناکام کردیا ہے۔ حالانکہ پاکستان کے حملے میں تقریباً ڈیڑھ درجن شہریوں کی ہلاکت ہوئی ہے، جس میں تین خواتین اور پانچ خاتون بھی شامل ہیں۔
فارن منسٹری یا وزارت خارجہ نے آج پریس بریفنگ میں جہاں پاکستان کے جھوٹ کو بے نقاب کیا۔ وہیں جانباز ہندوستانی فوج کی جوابی کارروائی کا خاکہ بھی پیش کیا ۔ خارجہ سکریٹری کے ساتھ کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے ایک بار پھر کمان سنبھالی۔ کرنل صوفیہ قریشی نے بتایا کہ گزشتہ رات پاکستان نے ہندوستان کے کئی فوجی ٹھکانوں پرڈرون اورمیزائل سے حملہ کرنے کی کوشش کی، جسے ناکام کردیا گیا ہے۔ اس کا ملبہ بھی برآمد ہوا ہے۔ کرنل صوفیہ قریشی نےبتایا کہ ”آپریشن سندور کے بعد ہم نے یہ واضح طور پر بتایا تھا کہ پاکستان کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ نہیں بنایا گیا تھا۔ 8-7 مئی کی رات کو شمالی اور مغربی ہندوستان کے کئی فوجی ٹھکانوں پر ڈرون اورمیزائلوں پر حملے کرنے کی کوشش پاکستان نے کی۔ حالانکہ ان حملوں کو ناکام بنا دیا گیا۔ کئی مقامات پرملے ملبے اس کے ثبوت ہیں۔ آج صبح ہندوستانی مسلح افواج نے پاکستان کے کئی مقامات پرایئرڈیفنس سسٹم کونشانہ بنایا۔ مصدقہ طورپرمعلوم ہوا کہ لاہورمیں ایک ایئر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کردیا گیا۔”
وکرم مصری نے پاکستان کے ذریعہ تین رافیل کو مار گرانے کے پاکستانی پی ایم اور لیڈران کے جھوٹے دعوے پرکہا کہ پاکستان اپنے وجود کے پہلے دن سے ہی جھوٹ بول رہا ہے اورجھوٹ پھیلا رہا ہے۔ جب ہندوستان پاکستان کا بٹوارہ ہوا اس وقت بھی پاکستان نے جموں وکشمیر پردھاوا بولنے کے سلسلے میں اقوام متحدہ سے جھوٹ بولا۔ حالانکہ بعد میں ساری دنیا نے دیکھا کہ جموں کشمیر میں چڑھائی کرنے والے قبائلی کے پیچھے اصل میں یہی پاکستانی فوج تھی۔ ان کے جھوٹ بولنے کا یہی سلسلہ آج بھی چلا آرہا ہے ، اس لئے وہاں کے وزیراعظم ہوں یا وزیردفاع اوردیگر لیڈران رافیل کے سلسلے میں مسلسل جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔ وہیں دوسری طرف ہندوستان نے اعلان کردیا ہے کہ ابھی آپریشن سندورختم نہیں ہوا ہے۔ اس طرح سے پاکستان کی اب بھی خیرنہیں ہے اوراگراس نے آرمی اورعوام کونشانہ بنانے کی ناپاک حرکت سے بازنہیں آتا ہے تواس کے خلاف بڑی کارروائی کرنے سے ہماری فوج پیچھے نہیں ہٹے گی۔ ہماری حکومت نے جہاں ایک طرف آل پارٹی میٹنگ میں آپریشن سندورکی جانکاری دی وہیں پی ایم مودی نے سکریٹریزاوراین ایس اے سے میٹنگ کرکے یہ باورکرا دیا ہے کہ ہندوستان پوری طرح تیارہے اورپاکستان کے خلاف کوئی بھی جوابی کارروائی کرنے سے نہیں ہچکچائے گا۔ اس لئے پاکستان کواب کنٹرول میں رہنے کی ضرورت ہے، اگروہ ناپاک حرکتوں سے بازنہیں آئے گا توہندوستانی فوج جوابی کارروائی کرے گی اورپاکستان کوبڑی قیمت چکانی پڑے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


