Bharat Express

Votes Can Be Played By Installing Chip In EVM Army Jawan: فوجی جوان نے EVM کوہیک کرنے کا کیا دعویٰ،پولیس نے کرلیا گرفتار،جموں کشمیر میں تعینات تھا جوان

ماروتی نے دعویٰ کیا تھا کہ ای وی ایم میں چپ لگا کر کسی خاص امیدوار کے ووٹوں کی تعداد بڑھائی جا سکتی ہے۔ پولس پوچھ تاچھ کے دوران ماروتی نے بتایا کہ وہ اس وقت قرض میں ڈوبا ہوا ہے۔ جس کے لیے اس نے یہ حربہ استعمال کیا ہے۔ حالانکہ وہ ای وی  ایم کے بارے میں کچھ نہیں جانتا۔

ای وی ایم

ملک میں لوک سبھا انتخابات کے درمیان فوج کے ایک جوان  نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین یعنی ای وی ایم کو ہیک کر سکتا ہے۔ اس فوجی نے ای وی ایم کو ہیک کرنے کے لیے مہاراشٹر کے سمبھاجی نگر میں شیوسینا کے ایک لیڈر کے ساتھ ڈیل طے کی تھی۔ تاہم پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔معاملہ مہاراشٹر کے سمبھاجی نگر کا ہے جہاں ایک فوجی جوان نے شیو سینا (ادھو گروپ) کے لیڈر امباداس دانوے سے ای وی ایم کو ہیک کرنے کے بارے میں بات کی۔ تاہم دانوے نے مہاراشٹرا پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ پولیس نے بغیر کسی تاخیر کے فوجی سپاہی ماروتی دھاکنے کو گرفتار کرلیا۔

 ماروتی نے دعویٰ کیا تھا کہ ای وی ایم میں چپ لگا کر کسی خاص امیدوار کے ووٹوں کی تعداد بڑھائی جا سکتی ہے۔ پولس پوچھ تاچھ کے دوران ماروتی نے بتایا کہ وہ اس وقت قرض میں ڈوبا ہوا ہے۔ جس کے لیے اس نے یہ حربہ استعمال کیا ہے۔ حالانکہ وہ ای وی  ایم کے بارے میں کچھ نہیں جانتا۔ قرض سے نکلنے کے لیے ماروتی نے یہ دعویٰ شیو سینا (ادھو دھڑے) کے امباداس دانوے سے کیا تھا تاکہ وہ قرض سے نکلنے کے لیے کچھ پیسے کما سکیں۔ دانوے مہاراشٹر قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر ہیں۔

گزشتہ منگل کی شام، فوجی جوان ماروتی نے بس اسٹینڈ کے قریب ایک ہوٹل میں امباداس دانوے کے چھوٹے بھائی راجندر دانوے سے ملاقات کی۔ پولیس نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران ماروتی نے بتایا کہ ڈیڑھ کروڑ روپے میں سودا طے پایا تھا۔ تاہم امباداس دانوے کی دی گئی اطلاع کی بنیاد پر سول ڈریس میں پولیس وہاں پہنچی اور موقع پر ہی راجندر دانوے سے ایک لاکھ روپے لیتے ہوئے ماروتی کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔وہیں اس معاملے میں سنبھاجی نگر پولس کمشنر منوج لوہیا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملزم پر بہت بڑا قرض ہے اور اس نے اسے پورا کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم مہاراشٹر کے احمد نگر ضلع کے پاتھرڈی علاقے کا رہنے والا ہے۔ وہ فوجی ادھم پور، جموں و کشمیر میں تعینات تھا۔

بھارت ایکسپریس۔