Rozgar Mela: سرکاری بھرتیوں کو ملی رفتار، وزیر اعظم مودی آج 51 ہزار نوجوانوں میں تقسیم کریں گے تقرری نامے
19واں روزگار میلہ ملک بھر کے 47 مقامات پر منعقد کیا جائے گا۔ ملک کے مختلف حصوں سے منتخب کیے گئے نوجوان حکومت ہند کی مختلف وزارتوں اور محکموں میں اپنی خدمات انجام دیں گے۔ ان میں وزارتِ ریلوے، وزارتِ داخلہ، وزارتِ صحت و خاندانی بہبود، محکمہ مالیاتی خدمات، محکمہ اعلیٰ تعلیم اور دیگر سرکاری شعبے شامل ہیں۔
Marco Rubio Arrives in Kolkat: کولکتہ پہنچے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، وزیر اعظم نریندر مودی سے کریں گے ملاقات
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو چار روزہ بھارت دورے پر آئے ہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری پروگرام کے مطابق، روبیو ہفتہ کے روز دوپہر 1 بج کر 15 منٹ پر دہلی پہنچیں گے اور دوپہر 2 بجے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔
Fuel Prices Rise: 10 دن میں تیسری بار تیل کی قیمتوں میں اضافہ، دہلی میں پٹرول 99.51 روپے فی لیٹر، جانئے بڑے شہروں کی کیا ہے صورتحال
15 مئی کو سرکاری تیل کمپنیوں نے مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کے سبب توانائی کی بڑھتی قیمتوں کا بوجھ مرحلہ وار صارفین پر منتقل کرنا شروع کیا تھا۔15 مئی کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 3 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد 19 مئی کو 80 پیسے سے زیادہ کا مزید اضافہ کیا گیا۔
Securing the Digital Lifelines of Global Connectivity: عالمی رابطوں کی ڈیجیٹل شہ رگوں کا تحفظ
چوں کہ بحری مواصلاتی تار جدید ڈیجیٹل نظام کے لیے بنیادی اہمیت کے حامل ہیں ، اس لیے امریکہ، ہندوستان سمیت اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر ان کی حفاظت اور ہند۔بحرالکاہل خطے میں رابطہ کاری کو مضبوط کرنے کے لیے کام کررہا ہے۔
India Successfully Test-Launches Agni-1 Ballistic Missile: ’اگنی-1‘ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، 1200 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت، بھارت نے ایک بار پھر کیا دفاعی طاقت کا مظاہرہ
حکام کے مطابق تجربے کے دوران حاصل ہونے والا ڈیٹا مکمل طور پر تسلی بخش پایا گیا۔ اگنی-1 ایک شارٹ رینج بیلسٹک میزائل ہے جس کی مار کرنے کی صلاحیت 700 سے 1200 کلومیٹر تک ہے۔ یہ سنگل اسٹیج میزائل ٹھوس ایندھن پر چلتی ہے اور موبائل لانچ سسٹم سے کہیں بھی فائر کی جا سکتی ہے۔ یہ میزائل سال 2004 میں بھارتی فوج میں شامل کی گئی تھی اور دفاعی نظام کا اہم حصہ ہے۔
Tribal Culture Festival: انڈمان سے دہلی تک… لال قلعہ پر سجنے جا رہا ہے قبائلی ثقافت کا میلہ، امت شاہ ہوں گے مہمانِ خصوصی
سری برسا منڈا کی 150ویں یومِ پیدائش کے موقع پر 24 مئی 2026 کو دہلی میں ’قبائلی ثقافتی میلے‘ کا شاندار انعقاد کیا جائے گا
BJP Government: مودی حکومت کے 12 سال مکمل، بی جے پی کا میگا عوامی رابطہ مہم کا اعلان، 5 جون سے گھر گھر پہنچے گا ”بھروسہ اور ترقی“ کا رپورٹ کارڈ
بی جے پی کے مطابق اس 16 روزہ مہم میں پارٹی کے مرکزی قائدین سے لے کر بوتھ سطح کے کارکنان تک سبھی عوام کے درمیان جائیں گے۔ پارٹی کا مقصد مودی حکومت کے گزشتہ 12 برسوں کے کام کاج، ترقیاتی اقدامات اور عوامی مفاد کی پالیسیوں کو براہِ راست لوگوں تک پہنچانا ہے۔ اس کے لیے گاؤں، قصبوں، شہروں اور منڈل سطح پر الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
Suvendu Adhikari Meets PM Modi and Amit Shah: دہلی پہنچے بنگال کے سی ایم شوبھیندو ادھیکاری: پی ایم مودی اور وزیرِ داخلہ امت شاہ سے ملاقات، جانیں کیا وعدہ کیا
بنگال کے سی ایم شوبھیندو ادھیکاری نے دہلی میں پی ایم مودی اور وزیرِ داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ کہا- بنگال میں لائیں گے بہتر حکمرانی اور ڈبل انجن سرکار کے ذریعے ترقی کو نئی رفتار دیں گے۔
India and Cyprus: بھارت اور قبرص نے عالمی تجارت اور رابطہ کاری کو نئی شکل دینے میں آئی ایم ای سی کی صلاحیت پر کیا تبادلۂ خیال
بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی اور قبرص کے صدر نیکوس کرسٹوڈولائڈس نے جمعہ کو نئی دہلی میں ملاقات کے دوران انڈیا-مڈل ایسٹ-یورپ اکنامک کوریڈور (آئی ایم ای سی) پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ دونوں لیڈروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یہ منصوبہ عالمی تجارت، رابطہ کاری اور خوشحالی کو نئی شکل دینے اور فروغ دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
Amit Shah Warns Illegal Infiltrators: گھس پیٹھ کے خلاف سخت مؤقف، وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا- ایک ایک غیر قانونی درانداز کو ملک سے نکالا جائے گا
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے یہ بات بی ایس ایف کے بانی کے ایف رستم جی کی یاد میں منعقد ایک خصوصی لیکچر پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ سرحدی ریاستوں میں سیکورٹی انتظامات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ دراندازی، اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں پر مؤثر طریقے سے قابو پایا جا سکے۔





