Bharat Express DD Free Dish

قومی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اس ماہ کے آخر میں مغربی بنگال کا دورہ کر سکتے ہیں۔ یہ دورہ ریاست میں بی جے پی حکومت کے 100 دن مکمل ہونے کے موقع پر ہونے کا امکان ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ ہندوستان میں ہاتھیوں کے لیے 33 ایلیفینٹ ریزرو موجود ہیں، جو انہیں محفوظ مسکن فراہم کرتے ہیں اور طویل مدتی تحفظ کی کوششوں کو مضبوط بناتے ہیں۔ انہوں نے ہاتھیوں کے تحفظ کی کوششوں میں شامل محکمہ جنگلات کے اہلکاروں، سائنس دانوں، ماہرینِ حیوانات، مہاوتوں اور مقامی برادریوں کے کردار کو بھی سراہا۔

لوک سبھا میں پیش کیے گئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت کی کاروباری لحاظ سے سرفہرست 500 لسٹڈ کمپنیوں میں خواتین کی اعلیٰ انتظامی عہدوں پر نمائندگی اب بھی انتہائی کم ہے۔ ان کمپنیوں میں صرف 9 خواتین چیف ایگزیکٹو آفیسرز (CEO) اور 25 خواتین مینیجنگ ڈائریکٹرز (MD) کے عہدوں پر فائز ہیں۔ یہ اعداد و شمار وزارت کارپوریٹ امور کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے ہیں۔

کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ سدارمیا کے سابق قانونی مشیر اے ایس پونّنا کو وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکا سیاسی سکریٹری مقرر کیا گیا ہے اور انہیں کابینی وزیرکا درجہ دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، بی زیڈ ضمیر احمد خان کو ہاؤسنگ، رضوان ارشد کوخوراک، شہری رسد اورامورِصارفین کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ جبکہ یوٹی قادر کو اقلیتی بہبود، حج واوقاف کے ساتھ صحت وخاندانی بہبود کا محکمہ ملا ہے۔ط

سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کی جانب سے 12ویں جماعت کے لیے منعقد کیے گئے سپلیمنٹری یا کمپارٹمنٹ امتحان میں شامل طلبہ، جو نتیجہ جاری ہونے کا انتظار کر رہے تھے، ان کے لیے اچھی خبر ہے۔ سی بی ایس ای نے بدھ کے روز 12ویں جماعت کے سپلیمنٹری امتحان کا نتیجہ جاری کر دیا ہے۔

دہلی میں ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ (CJP) کے بانی ابھجیت دیپکے  نے الزام عائد کیا ہے کہ دھمکیوں کے باعث انہیں میٹنگ کے لیے ہال نہیں مل رہا ہے۔ انہوں نے بی جے پی پر نوجوانوں سے خوفزدہ ہونے کا الزام لگاتے ہوئے 15 اگست سے ’کیا بولتی پبلک‘ مہم اور ’جنتر منتر سیزن 2‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جھارکھنڈ میں JPSC امتحان میں مبینہ دھاندلی کے خلاف طلبہ کی تحریک 19ویں روز بھی جاری ہے۔ پولیس کے لاٹھی چارج اور بجلی منقطع کیے جانے کے درمیان کانگریس کے چار وزرا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بی جے پی پر طلبہ کو بھڑکانے اور TDPL ایجنسی کو بچانے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔

پرشانت کشور نے بانکی پور کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ علاقے کے ہزاروں نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

اے پی سی آر نے ریاست کے مختلف علاقوں میں مساجد، مدارس، عیدگاہوں اور مزارات کی انتظامیہ کو مبینہ طور پر فراہم کیے جانے والے سروے فارمس پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مغربی بنگال حکومت اور پولیس سے ان کی قانونی حیثیت، مقصد اور اختیار کے بارے میں واضح اور عوامی وضاحت کا مطالبہ کیا ہے۔

مانسون اجلاس میں غیر ملکی عطیات ترمیمی بل 2026 کو لے کر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان شدید نوک جھونک ہوئی۔ ہنگامے اور احتجاج کے بعد بل کو 31 رکنی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (JPC) کے سپرد کر دیا گیا ہے، جو سرمائی اجلاس میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔