”اعظم خان کو وزیرداخلہ بنائیں گے‘‘، جیل میں ملاقات کے بعد شیو پال یادو کا بڑا بیان، تزئین فاطمہ سے ملاقات، پارٹی کارکنان سے بڑی اپیل
سماجوادی پارٹی کے لیڈر اور جسونت نگر سے رکن اسمبلی شیوپال سنگھ یادو نے اعظم خان سے جیل میں ملاقات کے بعد بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے بی جے پی حکومت کو شکست دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکنوں کو پوری طاقت کے ساتھ انتخابی تیاریوں میں مصروف ہونا ہوگا۔ شیوپال یادونے پارٹی کارکنان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر اترپردیش میں سماجوادی پارٹی کی حکومت بنتی ہے توپارٹی کے سینئرلیڈر اعظم خان کو وزیرداخلہ جیسے اہم عہدے کی ذمہ داری دی جائے گی۔
Gautam Adani ahead of Independence Day: ڈی او جے کیس سے وکست بھارت تک: 80ویں یوم آزادی سے قبل گوتم اڈانی نے اعتماد، قیادت اور قوم کی تعمیر پر کیا اپنے خیالات کا اظہار
ہندوستان کے 80ویں یومِ آزادی کی اہمیت بیان کرتے ہوئے اڈانی نے کہا کہ یہ موقع ملک کی کامیابیوں کا جشن منانے کے ساتھ ساتھ ہر نسل کی ذمہ داریوں پر غور کرنے کا بھی ہے۔ انہوں نے آزادی کی صد سالہ تقریب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں تاریخ صرف اس بات کو یاد نہیں رکھے گی کہ ہندوستان نے کتنا انفراسٹرکچر تعمیر کیا، بلکہ یہ بھی دیکھا جائے گا کہ ملک نے کتنے مواقع پیدا کیے، کتنی برادریوں کو مضبوط کیا اور کتنی امیدیں پیدا کیں۔
Rahul on Amit Shah’s debate offer: امت شاہ کے لیکچر میں کوئی دلچسپی نہیں، طلبہ پر مبینہ پولیس کارروائی کا جواب چاہتی ہے اپوزیشن: راہل گاندھی
وزیر داخلہ امت شاہ کے مباحثے کی پیشکش پر اپوزیشن کا سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ راہل گاندھی نے مرکزی وزیر داخلہ پر پارلیمنٹ سے غیر حاضر رہنے کا الزام لگایا ہوئے کہا کہ طلبہ پر مبینہ فائرنگ اور لاٹھی چارج کا حکم کس نے دیا؟
Ram Mandir Donation Controversy: پارلیمنٹ میں چندے کے بوری لے کرپہنچی سماجوادی پارٹی، اب تک جمع ہوئے ایک لاکھ 57 ہزار، ہنومان مندر میں جمع کرانے کا منصوبہ
سماج وادی پارٹی نے چندہ کی چوری سے متعلق آج ایک بارپھر پارلیمنٹ احاطے میں انوکھا احتجاج کیا۔ ممبران پارلیمنٹ چندے کی بوری لے کرآج پارلیمنٹ پہنچے۔ احتجاج کے دوران ایس پی ایم پی ڈمپل یادو نے کہا، "یہ لوگ سناتن دھرم کی بات کرتے تھے، لیکن انہوں نے آستھا (عقیدت) کے نام پرچوری کی ہے۔"
International Youth Day: ہندوستان کے نوجوان صرف ملک کا مستقبل ہی نہیں بلکہ موجودہ وقت کی بھی سب سے بڑی طاقت ہیں: وزیر اعظم مودی
وزیراعظم مودی نے کہا کہ نوجوانوں کو شارٹ کٹ کی ذہنیت سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ریلوے اسٹیشنوں پر لکھے جانے والے جملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ پل استعمال کرنے کے بجائے پٹری عبور کرکے شارٹ کٹ اختیار کرتے ہیں، جب کہ وہاں واضح طور پر لکھا ہوتا ہے کہ ’’شارٹ کٹ آپ کی زندگی مختصر کر سکتا ہے۔‘‘مودی نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ اگر وہ شارٹ کٹ کی سوچ سے باہر نکلنا چاہتے ہیں تو انہیں اپنی پسند کے عظیم شخصیات کی سوانح عمری ضرور پڑھنی چاہیے۔
Shivpal Yadav Rampur Visit will meet Azam Khan: ڈمپل یادو سے ناراضگی کے درمیان رام پور جائیں گے شیوپال یادو، اعظم خان سے کریں گے ملاقات
اعظم گروپ کی ڈمپل یادوسے ناراضگی کی خبروں پر سماجوادی پارٹی کے جنرل سکریٹری شیوپال یادو رام پور کے ایک روزہ دورے پر جا رہے ہیں۔ ان کے اس دورے کو ڈیمیج کنٹرول کے طورپر دیکھا جا رہا ہے۔
Deaths of tribal children in Balaghat: بالاگھاٹ کے برسا میں قبائلی بچوں کی اموات پر دگ وجے سنگھ کا اظہارتشویش، ریاستی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ
دگ وجے سنگھ نے وزیر اعلیٰ سے کہا کہ حکومت نے دو روز قبل عالمی یوم قبائل منایا، لیکن اسی دوران ریاست کی خصوصی طور پر پسماندہ بیگا قبائلی برادری کے خاندان سنگین بیماریوں کی زد میں ہیں۔ انہوں نے اسے مبینہ انتظامی غفلت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے ریاستی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا۔دگ وجے سنگھ نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ دیہات میں طبی ماہرین کے ساتھ میڈیکل ٹیمیں تعینات کی جائیں اور وزیر صحت و چیف سیکریٹری خود صورتحال کا جائزہ لیں۔
Parliament Monsoon Session: پارلیمنٹ میں ہر سوال کا جواب دینے کو تیار، امت شاہ نے کہا—حکومت بحث کے لیے تیار، اپوزیشن ایوان نہیں چلنے دے رہی
امت شاہ نے اپوزیشن سے براہ راست اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوپہر 2 بجے تک اسپیکر کو خط دے دیں، حکومت 3 بجے سے بحث شروع کرنے کے لیے تیار ہے اور وہ اگلے دن 3 بجے تک تمام سوالات کے جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب فیصلہ اپوزیشن کو کرنا ہے کہ وہ بحث چاہتی ہے یا ہنگامہ۔یہ بیان نیٹ پیپر لیک اور احتجاج کرنے والے طلبہ کے خلاف پولیس کی مبینہ سخت کارروائی پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی کے درمیان آیا ہے۔
Salute to the children’s courage: ابھیجیت دیپکے- بچوں کی ہمت کو سلام، جین زی کے بعدجنریشن الفا نے سڑک کی خراب حالت،اور تعلیمی مسائل پر آواز اٹھانے کے لیے سڑکوں پر اترے
اتر پردیش کے ہمیرپور میں چندوپور کے گنگوا کا ڈیرہ اور بچی کا ڈیرہ علاقوں کے طلبہ طویل عرصے سے سڑک نہ ہونے کی پریشانی کا سامنا کر رہے تھے۔ بارش کے موسم میں کیچڑ سے بھرے راستے پر اسکول جانا بچوں کے لیے خطرناک بن گیا تھا۔ اس مسئلے کے خلاف طلبہ اور مقامی افراد ترنگا ہاتھوں میں لے کر ضلع کلکٹریٹ پہنچے۔
?Should we just sit quietly: کیا ہم خاموش بیٹھے رہیں؟ پرینکا گاندھی کا امت شاہ پر حملہ، طلبہ پر پولیس کارروائی کی جوابدہی کا مطالبہ
طلبہ کے احتجاج اور مظاہرین کے خلاف پولیس کارروائی کو لے کر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ اس معاملے پر پارلیمنٹ کی کارروائی بھی بار بار متاثر ہوئی ہے۔ اپوزیشن حکومت سے وضاحت طلب کر رہی ہے، جب کہ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی بھی وزیر داخلہ امت شاہ سے جواب دینے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔





