Triumph Of The Indian Republic: سابق صدر رام ناتھ کووند کی خودنوشت ’ٹرائمف آف دی انڈین ریپبلک‘ کا وزیراعظم مودی کریں گے اجرا
رام ناتھ کووند کی کتاب میں ان کی زندگی، جدوجہد، عوامی خدمت اور ہندوستان کے 14ویں صدر کی حیثیت سے ان کے دور کار کا ذاتی احوال پیش کیا گیا ہے۔ بدھ کو وگیان بھون میں تقریب منعقد کی جائے گی۔
Har Ghar Tiranga, Har Man Tiranga: گھروں میں جشن کی طرح منائیں ’’ہر گھر ترنگا، ہر من ترنگا‘‘ وزیراعظم مودی کی ملک کے عوام سے اپیل
وزیراعظم نے عوام سے 9 اگست سے 17 اگست تک جاری رہنے والی ’ہر گھر ترنگا‘ مہم میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھروں پر ترنگا لہرا کر لوگ ملک کے تئیں اپنے احترام، فخر اور عزم کا اظہار کرسکتے ہیں۔ اس دوران ’وندے ماترم‘ کے 150 شاندار برس مکمل ہونے کا بھی ذکر کیا گیا۔ وزیر اعظم نے ملک کی حفاظت اور آزادی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے والے شہیدوں کو یاد کرنے کا پیغام دیا۔
Cockroach Janta Party News: کاکروچ جنتا پارٹی نے سورین حکومت کی بڑھائی پریشانی، کردیا یہ بڑا اعلان
کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے جھارکھنڈ کے تمام 24 اضلاع میں عوامی تحریک کی تیاریوں کا اعلان کیا ہے۔ سی جے پی نے کہا کہ اس حکومت کو گرانے کی کوشش کریں گے۔ سی جے پی نے کہا کہ پیرکی شام تقریباً 7 بجے اچانک اندھیرے میں پولیس نے طلبا پر مبینہ طورپر بے رحمی سے لاٹھی چارج کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کی علامت نہیں ہے اور اس واقعہ سے ثابت ہوگیا ہے کہ حکومت آمرانہ اندازمیں کام کررہی ہے۔
Senior Crime Reporter Ameer Ahmed Raja passes away: سینئر کرائم رپورٹر امیر احمد راجہ کا انتقال، سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں دہلی گیٹ قبرستان میں تدفین
امیر احمد راجہ کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ عصر کوچہ پنڈت کی مسجد چاندی والی میں ادا کی گئی۔ نمازِجنازہ کے بعد ان کا جسدِ خاکی دہلی گیٹ قبرستان لے جایا گیا، جہاں سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں ان کی تدفین عمل میں آئی۔ بڑی تعداد میں صحافی، سماجی وسیاسی شخصیات، اعزا واقربا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
Amit Shah pays tribute on Khudiram Bose: خودی رام بوس کے یوم شہادت پر امت شاہ کا خراج عقیدت، کہا-’’کم عمری میں ہی ان کی شجاعت نے برطانوی حکومت کی بنیادیں ہلا دیں‘‘
مرکزی وزیر داخلہ نے عظیم انقلابی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ صرف 18 برس کی عمر میں ان کی قربانی اور بے مثال حوصلہ نوجوانوں کو ہمیشہ حب الوطنی اور ملک کی خدمت کی ترغیب دیتا رہے گا۔ 11 اگست کو خودی رام بوس کا یوم شہادت منایا جاتا ہے۔
FCRA Amendment Bill: ایف سی آر اے ترمیمی بل جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کے حوالے کیے جانے کا امکان، اپوزیشن اور عیسائی تنظیموں کے اعتراض کے بعد حکومت نے اٹھایا بڑا قدم
اپوزیشن جماعتیں بل کی مخالفت کر رہی ہیں، جبکہ عیسائی تنظیموں نے بھی اس کی بعض دفعات پر تشویش ظاہر کی ہے۔ یہ بل فارن کنٹری بیوشن (ریگولیشن) ایکٹ، 2010 میں ترمیم سے متعلق ہے، جو ہندوستان میں افراد، انجمنوں اور کمپنیوں کی جانب سے غیر ملکی عطیات وصول کرنے اور ان کے استعمال کو منظم کرتا ہے۔
Government-e-Marketplace: شفافیت اور وسیع تر شمولیت کے ذریعے سرکاری خریداری کے نظام میں تبدیلی لارہا ہے گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس: وزیراعظم
پی ایم مودی نے کہا کہ ٹیکنالوجی کو مرکز میں رکھتے ہوئے جی ای ایم پلیٹ فارم نے خاص طور پر مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) اور خواتین کاروباریوں کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کے مطابق پلیٹ فارم نے ایم ایس ایم ای اور خواتین کاروباریوں کو سرکاری خریداری کے مواقع تک بہتر رسائی فراہم کی ہے۔
Mamata Banerjee Convoy Attacked: ممتا بنرجی نے قافلے پر حملے اور پولیس جانبداری کا لگایا الزام، کہا-’’گاڑی پر پھینکا گیا ایک بڑا پتھر میرے سینے میں لگا‘‘
یہ واقعہ اتوار کو اس وقت پیش آیا جب ممتا بنرجی شمالی 24 پرگنہ جا رہی تھیں۔ وہ وہاں ٹی ایم سی کے ایک متوفی کارکن کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے والی تھیں۔ ان کے ساتھ لوک سبھا رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی اور راجیہ سبھا رکن ڈولا سین بھی موجود تھیں۔
Adani takes blessings from God, parents: گوتم اڈانی نے خدا اور والدین کا لیا آشیرواد، مشکل وقت میں اعتماد برقرار رکھنے اور ساتھ دینے والوں کا ادا کیا شکریہ
اڈانی گروپ کے چیئرمین نے ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں کہا ’’اس مشکل دور میں سچائی، انصاف اور قانون کی حکمرانی پر ہمارا اعتماد اٹل رہا۔میں ان تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے ہم پر، نظام پر اور بھارت کی انصاف فراہم کرنے کی صلاحیت پر کبھی اپنا اعتماد نہیں کھویا۔‘‘
Tamil Nadu Assembly: تمل ناڈو اسمبلی میں مرکزی حکومت کے ایف سی آر اے بل کے خلاف متفقہ قرارداد منظور
تمل ناڈو حکومت نے واضح کیا کہ وہ قومی سلامتی کے تحفظ اور غیر ملکی عطیات کے غلط استعمال کو روکنے کے اقدامات کی مخالف نہیں ہے۔ راج موہن نے کہا کہ ریاستی حکومت قومی سلامتی یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے، لیکن اس کی تشویش یہ ہے کہ مجوزہ ترامیم کا جائز تعلیمی، طبی، فلاحی اور سماجی اداروں پر غیر ضروری منفی اثر نہیں پڑنا چاہیے۔





