Amit Shah hoists Tiranga: امت شاہ نے ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کے تحت اپنی رہائش گاہ پر لہرایا ترنگا، یوم آزادی سے قبل وزیر داخلہ نے قومی پرچم لہرا کر دیا حب الوطنی کا پیغام
وزیراعظم نریندر مودی نے بھی شہریوں سے ملک گیر ’ہر گھر ترنگا‘ مہم میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لینے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ترنگا ملک کا فخر اور قوم کے لیے بہترین کارکردگی کا مستقل ذریعۂ تحریک ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ اس سال کی مہم ’وندے ماترم‘ کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی اہمیت رکھتی ہے اور شہریوں کو ’وکست بھارت‘ کی تعمیر کے عزم کو مضبوط کرنا چاہیے۔
Rahul Gandhi Moves SC: الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ پہنچے راہل گاندھی، جانئے کیا ہے پورا معاملہ؟
راہل گاندھی نے ہائی کورٹ کی اس ہدایت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے اس عمل پر سوال اٹھایا ہے، جو ششر کی شکایت کی بنیاد پر شروع کیا گیا تھا۔ شکایت میں الزام لگایا گیا تھا کہ راہل گاندھی کے پاس ان کی معلوم آمدنی کے ذرائع سے زیادہ اثاثے ہیں۔
پارلیمنٹ کا مانسون سیشن غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی، لوک سبھا میں صرف ایک منٹ ہوئی کارروائی
مانسون سیشن کے دوران لوک سبھا کی مجموعی طور پر 19 نشستیں ہوئیں۔ ایوان کی معمول کی کارروائی صبح 11 بجے سے شام 6 بجے تک ہوتی ہے، جبکہ دوپہر ایک بجے سے 2 بجے تک کھانے کا وقفہ رہتا ہے۔ مانسون سیشن کے دوران راجیہ سبھا کی نشستوں کی تعداد بھی لوک سبھا کے برابر، یعنی 19 رہی۔ اس حساب سے ایوان میں تقریباً 114 گھنٹے کارروائی ہونی تھی، لیکن راجیہ سبھا میں تقریباً 37 گھنٹے 24 منٹ ہی کام ہوا۔ اس طرح راجیہ سبھا میں تقریباً 76 گھنٹے 36 منٹ کارروائی نہیں ہوسکی۔
سری دیوی کی ان کہی کہانی کے لیے تیار ہیں مداح، دھیرج کمار کی ’’امپریس:دی ڈیفنیٹیو بائیوگرافی آف سری دیوی‘‘ جلد منظرعام پر، پرینکا چوپڑا نے کور پیج کیا لانچ
’ایمپریس‘ کے مصنف دھیرج یوکمار ہیں، جوسری دیوی کے دوست بھی رہے ہیں۔ کتاب میں سری دیوی کی زندگی، فلمی سفر، فن، جدوجہد، کامیابیوں اور ان کی دیرپا میراث کو تفصیل سے پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ کتاب کے مطابق، سری دیوی نے کم عمری میں بطور چائلڈ آرٹسٹ فلمی دنیا میں قدم رکھا اورتقریباً پانچ دہائیوں پرمحیط کیریئر میں پانچ زبانوں کی 300 فلموں میں کام کرتے ہوئے ہندوستان اور جنوبی ایشیا کی عظیم ترین فلمی شخصیات میں اپنا مقام بنایا۔
Swami Kailashanand Giri Speaks on Ram Mandir Issue: ’’قصورواروں کو دی جائے سخت سزا…‘‘، رام مندر چڑھاوا چوری معاملے پر سوامی کیلاش آنند گری کا بڑا بیان
سوامی کیلاش آنند گری نے نرپیندر مشرا سے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر اتنے پوترا کام میں کسی طرح کی لاپرواہی یا کمی پائی جاتی ہے تو اس کے لیے براہ راست ذمہ دار اعلیٰ افسران ہی ہوں گے اور معاملے میں جو بھی قصوروار ہیں، انہیں جلد از جلد سزا دی جانی چاہیے۔
Kharge Slams ‘Purification’ Ritual: ہلدوانی میں کانگریس ریلی کے بعد ’شدھی کرن‘ پر کھڑگے ہوئے برہم، کہا- دھرم کے نام پر ہو رہی سیاست
کانگریس کے قومی صدر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ کانگریس شروع سے کہتی رہی ہے کہ ملک میں دلتوں کے لیے جگہ نہیں ہے۔ مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
Acharya Ramchandra Das Meets Suvendu Adhikari: جگت گرو رام بھدرآچاریہ جی مہاراج کے جانشین آچاریہ رام چندر داس جی مہاراج نے شوبھیندو ادھیکاری سے کی ملاقات
آچاریہ رام چندر داس جی مہاراج نے کہا کہ عام طور پر کسی بڑے کام پر گفتگو کے دوران کئی طرح کے سوالات اور خدشات سامنے آتے ہیں، لیکن شوبھیندو ادھیکاری کے ساتھ گفتگو کے دوران انہیں ایک مختلف تجربہ ہوا۔ ان کے اندر کام کے تئیں واضح سوچ، عزم اور کچھ کر گزرنے کا اعتماد نظر آتا ہے۔
Parliament’s Monsoon Session: پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آخری دن آج، وزیر داخلہ امت شاہ دیں گے جواب
مانسون اجلاس کے دوران سب سے بڑا مسئلہ طلبہ کا احتجاج اور اس پر پولیس کی کارروائی رہا۔ اپوزیشن مسلسل اس معاملے پر وزیر داخلہ امت شاہ سے براہ راست جواب کا مطالبہ کرتی رہی اور ایوان میں زبردست ہنگامہ بھی کیا۔
Heavy Rain Alert: مغربی بنگال، اڈیشہ اور جھارکھنڈ میں شدید بارش کی وارننگ، ماہی گیروں کو ساحلوں کے قریب نہ جانے کا مشورہ
محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کے لیے بھی وارننگ جاری کی ہے۔ ماہی گیروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ شمالی خلیج بنگال اور اڈیشہ، مغربی بنگال اور بنگلہ دیش کے ساحلی علاقوں کے قریب نہ جائیں۔
PM Modi’s Subhashit: ناموافق حالات کو سازگار بنانے کی صلاحیت رکھنے والا ہی کامیابی حاصل کرتا ہے: وزیر اعظم مودی
بدھ کو بھی وزیر اعظم نے ’ایکس‘ پر ایک سُبھاشِت شیئر کیا تھا، جس میں انہوں نے ملک کے نوجوانوں کو سب سے بڑی طاقت قرار دیا تھا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ ہمارے نوجوان ساتھی ملک کا مستقبل ہی نہیں بلکہ موجودہ وقت کی سب سے بڑی طاقت بھی ہیں۔





