Bharat Express DD Free Dish

قومی

گجرات کے نائب وزیر اعلیٰ ہرش سنگھوی نے گاندھی نگر میں منعقدہ تقریب میں نورجہاں کو ایوارڈ پیش کیا۔ احمد آباد میں مقیم نورجہاں اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگز لمیٹڈ میں جونیئر افسر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ انہیں اڈانی اسپورٹس لائن کی ’گرو ہے‘ پہل کے تحت اعلیٰ سطح کی کھیلوں کی تیاری کے لیے مسلسل تعاون بھی حاصل ہے۔

آزادی کے جشن اور یوم آزادی کی تیاریوں کے درمیان اتر پردیش کے غازی آباد ضلع کے لونی علاقے میں آج ایک شاندار ترنگا یاترا نکالی گئی۔

ہریانہ کے پلول میں 5 کلومیٹر طویل ترنگا یاترا نکال کر دو عالمی ریکارڈ قائم کیے گئے۔ گولڈن بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج ہونے والی اس تاریخی یاترا میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

بھرت تیواری انکاؤنٹر معاملے کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے کمیشن آف انکوائری نے اپنی عبوری رپورٹ پیش کردی ہے۔ کمیشن کی طرف سے پیش کردہ حقائق اورسفارشات کی بنیاد پر بھرت تیواری کے اہل خانہ کو مدد اور انصاف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

سکھبیر سنگھ بادل کو دسمبر 2024 میں بھی حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس وقت امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں ’سیوا‘ انجام دیتے ہوئے انہیں گولی مارنے کی کوشش کی گئی تھی۔ حملہ آور نے مبینہ طور پر بادل پر فائرنگ کی کوشش کی، تاہم اسے قابو کر لیا گیا اور سکھبیر سنگھ بادل محفوظ رہے تھے۔

گوگوئی نے الزام لگایا کہ حکومت نے وزیر داخلہ کو اپوزیشن کے مطالبات کا جواب دینے دینے کے بجائے بار بار مزید بحث کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بیان دینے سے گریز کیا اور بار بار مزید بحث کا مطالبہ کیا، جو ایوان سے دور رہنے اور اپنی ذمہ داریوں سے بچنے کا محض ایک بہانہ تھا۔

ملکارجن کھڑگے نے کہا ’وہ پارلیمنٹ میں آنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ جب وزیراعظم خود اندر نہیں آ رہے، جب وزیر داخلہ نہیں آ رہے اور کہتے ہیں کہ ’میں اندر تھا، میں سن رہا تھا‘ تو کیا آپ یہاں اپنے کمرے میں بیٹھنے اور سننے آتے ہیں؟ ایوان میں آئیں اور ہماری بات سنیں۔‘

سپریم کورٹ نے رہائشی املاک کے ضوابط کے خلاف کمرشئیل استعمال کرنے کے معاملے پر سخت احکامات جاری کیے ہیں۔

شری رام سینا دھرمارتھ سیوا نیاس کے صدر گریش پانڈے اور پنڈت موہن شاستری نے کہا کہ ریلی کے بعد رام لیلا میدان میں شدھی کرن ہَون کیا گیا۔ ان کا الزام ہے کہ ریلی کے دوران مذہبی نعروں اور تبصروں سے میدان کی پاکیزگی متاثر ہوئی ہے۔

ڈرون اب جدید جنگ اور سکیورٹی حکمتِ عملی کا اہم حصہ بن چکے ہیں۔ امریکہ جدید ترین فوجی ڈرونز اور تکنیکی صلاحیت کے معاملے میں مضبوط پوزیشن رکھتا ہے، جبکہ چین بڑے پیمانے پر یو اے وی ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے۔ ترکیہ نے بائراکتار جیسے ڈرونز کے ذریعے عالمی سطح پر اپنی شناخت بنائی ہے۔ بھارت بھی مقامی ڈرون ٹیکنالوجی اور جدید یو اے وی سسٹمز کے ذریعے اپنی فوجی صلاحیت میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔