Bharat Express DD Free Dish

Five KM Long Tiranga Yatra: ’ایک ترنگا، ایک پہچان‘، پلول کی سڑکوں پر بکھرا حب الوطنی کا رنگ، بنایا عالمی ریکارڈ

ہریانہ کے پلول میں 5 کلومیٹر طویل ترنگا یاترا نکال کر دو عالمی ریکارڈ قائم کیے گئے۔ گولڈن بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج ہونے والی اس تاریخی یاترا میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

آزادی کے جشن کے درمیان ہریانہ کے پلول ضلع میں حب الوطنی اور قومی فخر کا ایک ایسا شاندار منظر دیکھنے کو ملا، جس نے تاریخ کے صفحات میں اپنا نام درج کرا لیا۔ پلول کی مقدس سرزمین پر پہلی بار 5 کلومیٹر طویل اور 10 فٹ چوڑی عظیم الشان ترنگا یاترا نکالی گئی۔ اس غیر معمولی پروگرام نے ایک نہیں بلکہ دو عالمی ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے ’گولڈن بک آف ورلڈ ریکارڈز‘ میں جگہ بنائی۔

دو عالمی ریکارڈ اپنے نام

اس شاندار ترنگا یاترا نے ’موست پیپل ہولڈنگ اے نیشنل فلیگ‘ یعنی قومی پرچم تھامنے والے سب سے زیادہ افراد اور ’لانگسٹ ماس مارچ ود فلیگ‘ یعنی پرچم کے ساتھ سب سے طویل اجتماعی پیدل مارچ کے طور پر دو عالمی ریکارڈ قائم کیے۔ اس کامیابی نے نہ صرف پلول بلکہ پورے ہریانہ کا وقار عالمی سطح پر بڑھا دیا ہے۔

ہر طرف حب الوطنی  کے نعرے

ہریانہ کے کھیل کود اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے وزیر گورو گوتم نے پولیس لائن سے ترنگا یاترا کا آغاز کیا۔ حب الوطنی  کے فلک شگاف نعروں کے درمیان شروع ہونے والی یہ یاترا شہر کی اہم سڑکوں سے گزرتی ہوئی نیتاجی سبھاش چندر بوس اسٹیڈیم میں اختتام پذیر ہوئی۔اس یاترا کی سب سے خاص بات یہ رہی کہ اس میں کسی ایک طبقے کے افراد نے نہیں بلکہ ہر عمر اور مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ اسکول کے بچوں، نوجوانوں، خواتین، مقامی شہریوں اور سماجی کارکنوں نے مل کر ہاتھوں میں 5 کلومیٹر طویل ترنگا تھام رکھا تھا۔ پورا پلول شہر حب الوطنی کے رنگ میں رنگا ہوا نظر آیا۔

’صرف تین رنگوں کا کپڑا نہیں…‘: کھیل کود کے ریاستی  وزیر گورو گوتم

اس تاریخی ترنگا یاترا کا سب سے بڑا پیغام ملک کی یکجہتی اور سالمیت رہا۔ کھیل کود کے   ریاستی وزیر گورو گوتم نے کہا کہ ترنگا صرف تین رنگوں کا کپڑا نہیں بلکہ یہ کروڑوں بھارتیوں کی قربانی، ایثار، فخر اور قومی خودداری کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ملک کے شہری ایک پرچم کے نیچے جمع ہوتے ہیں تو دوسری تمام شناختیں پیچھے رہ جاتی ہیں اور قوم سب سے مقدم ہو جاتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read