Bharat Express DD Free Dish

قومی

راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ اور اتر پردیش کے سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے  کہا کہ اپوزیشن اپنے وجود کو بچانے کی آخری کوشش کر رہی ہے، ترنگا یاترا ملک کی یکجہتی کا پیغام دیتی ہے۔

ڈاکٹر دنیش شرما نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد سماج کے کسی طبقے کے ساتھ مذہب یا ذات کی بنیاد پر امتیاز نہیں کیا اور مرکزی حکومت کی مختلف اسکیموں سے مسلم سماج کی زندگی میں بھی تبدیلی آئی ہے۔

دہلی شراب پالیسی معاملے میں الزامات سے بری کیے گئے اروند کیجریوال اور منیش سسودیا نے سی بی آئی کی اپیل خارج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

’’رچناتمک کانگریس نیشنل کنوینشن‘‘ میں راہل گاندھی نے مودی حکومت کی سفارتی حکمت عملی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا کام دوستی نبھانا نہیں بلکہ ملک کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔ راہل گاندھی نے اپنے خطاب میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر بھی سخت تنقید کی ہے۔

’ہر گھر ترنگا‘ مہم کے تحت شہریوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اپنے گھروں پر قومی پرچم لہرائیں اور آزادی کی تقریبات سے متعلق مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ اس کا مقصد شہریوں اور ترنگے کے درمیان ذاتی اور جذباتی تعلق کو مزید مضبوط کرنا بھی ہے۔

پائلٹس کے نام ایئر انڈیا کے خط کے مطابق یہ اسکریننگ پروگرام 13 اگست سے نافذ ہو گیا ہے اور ایئر انڈیا گروپ کے تمام پائلٹس اس کے دائرے میں ہوں گے۔ ایئر لائن نے کہا ہے کہ برسوں سے ایئر انڈیا نے اپنے پائلٹس اور ملازمین کی پیشہ ورانہ صلاحیت، مہارت اور حفاظت کے عزم کی بنیاد پر اپنی شناخت بنائی ہے۔ ایسے میں مسافروں کا اعتماد برقرار رکھنا کمپنی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے پنجاب کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور شرومنی اکالی دل کے سربراہ سکھبیر سنگھ بادل پر مہاراشٹر کے ناندیڑ میں ہونے والے حملے کے بارے میں معلومات حاصل کی ہیں۔

جماعت اسلامی ہند نے مطالبہ کیا کہ اپوزیشن، سول سوسائٹی اور مذہبی اقلیتوں کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کی روشنی میں بل کا شفاف طریقے سے ازسرنو جائزہ لیا جائے۔ نائب امیر ایس امین الحسن نے کہا کہ ایف سی آر اے ترمیمی بل کو مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے حوالے کیا جانا ایک خوش آئند قدم ہے۔ ساتھ ہی اپوزیشن، سول سوسائٹی اور مذہبی اقلیتوں کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کی روشنی میں بل کا شفاف طریقے سے ازسرنو جائزہ لیا جائے۔

نئی دہلی کے ماولنکر ہال میں منعقدہ ’رچناتمک کانگریس سمیلن‘ میں راہل گاندھی نے مرکزی حکومت پر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام حکومت پر دباؤ برقرار رکھنا ہے اور کانگریس یہ کام مسلسل کرتی رہے گی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مانیٹرنگ ٹیم نے اپنی تازہ رپورٹ میں صاف کہا ہے کہ نومبر 2025 میں دہلی کے لال قلعہ کے پاس ہوئے حملے کے پیچھے القاعدہ ان انڈین سب کانٹینینٹ یعنی اے کیو آئی ایس کا ہاتھ تھا۔