Bharat Express DD Free Dish

قومی

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے مختلف شعبوں میں بھارتی نژاد امریکی برادری کی کامیابیوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی بھرپور ثقافتی وراثت کے ساتھ اس برادری کا مسلسل مضبوط تعلق ملک کے لیے طاقت کا ذریعہ بنا ہوا ہے۔

دہلی ہائی کورٹ کو یہ دھمکی ای میل کے ذریعے موصول ہوئی، جس کے بعد وہاں معیاری سیکورٹی پروٹوکول کو نافذ کر دیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈز نے ہائی کورٹ کے احاطے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

راجستھان کے ضلع دوسا میں شام کسان لیڈر آنجہانی راجیش پائلٹ کی یاد میں پروگرام منعقد ہوگا۔ اس موقع پر شری شری 1008 شری مد جگدگرو شری کلکی پیٹھادھیشور آچاریہ پرمود کرشنم جی مہاراج، راجیش پائلٹ کے مجسمے پر گلپوشی کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔

یومِ آزادی سے قبل معروف ماہرِ تعلیم اور اصلاحات پسند سونم وانگچک نے بھارت کی قیادت کو لے کر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مجرمانہ پس منظر رکھنے والے ارکانِ پارلیمنٹ کا ذکر کرتے ہوئے ملک میں ’’پُرامن انقلاب‘‘ اور ’’بھارت کی دوسری آزادی کی تحریک‘‘ شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔

2026 کے مانسون سیشن کے دوران پارلیمنٹ میں تقریباً 7,023 منٹ تک کارروائی متاثر رہی۔ فی منٹ تقریباً لاکھوں روپے کی لاگت کے حساب سے پارلیمانی وقت کے ضیاع کا تخمینہ تقریباً 175 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

پرینکا چترویدی نے اس معاملے پر تقریباً دو سال پرانی اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ دوبارہ شیئر کرتے ہوئے موجودہ صورتحال پر ناراضی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ دو سال قبل جب انہوں نے اس مسئلے کو اٹھایا تھا، اس وقت بھارتیہ جنتا پارٹی کے حامی اور ٹرول ’میلوڈی‘ سے متعلق میمز اور مذاق کا دفاع کر رہے تھے۔

سپریم کورٹ نے معذور افراد کے بارے میں غیر سنجیدہ مذاق کرنے پر اسٹینڈ اپ کامیڈین اور یوٹیوبر سمے رینا سمیت پانچ افراد کے خلاف کیس بند کردیا ہے۔ عدالت نے یہ حکم اس وقت دیا جب درخواست گزار این جی او نے بتایا کہ سمے رینا اب اس کے رابطے میں ہیں اور اسپائنل مسکیولر ایٹروفی (ایس ایم اے) سے متاثرہ افراد کی کامیابیوں کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔

دسمبر 2025 میں نئی دہلی میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات کے دوران انہوں نے ہندوستان کے 2047 کے ترقیاتی وژن اور گجرات کے اہداف پر بھی تبادلہ خیال کیا تھا۔وکسِت گجرات سمٹ 2026 کے دوران بھی مودھواڈیا نے مصنوعی ذہانت، سیمی کنڈکٹر،

 لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی کوویرساورکرکی توہین معاملے میں بڑی راحت مل ہے۔ سپریم کورٹ نے ان کے خلاف لکھنوکی عدالت سے جاری سمن کومنسوخ کردیا ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے مختلف فیصلوں میں واضح کیا ہے کہ نااہلی کی عرضیوں پر فیصلہ کرتے وقت اسپیکر عدالتی یا ٹریبونل جیسے فرائض انجام دیتے ہیں اور ان کے فیصلے کا عدالتی جائزہ لیا جاسکتا ہے۔ عدالت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ نااہلی سے متعلق عرضیوں پر ابتدائی فیصلہ کرنے کے لیے اسپیکر ہی متعلقہ آئینی اتھارٹی ہیں، تاہم انہیں غیر جانب دار،