New Book Release: موتھا اشوک جین کی کتاب’River of Thought-II‘ منظر عام پر، زندگی کے تجربات، خود شناسی اور فکری بصیرت کا نیا مجموعہ
’River of Thought-II‘ میں زندگی کو ایک بڑی اور پیچیدہ پہیلی سے تشبیہ دی گئی ہے۔ مصنف کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ اس پہیلی کے ٹکڑے ایک ایک کرکے اپنی جگہ پر آتے ہیں، لیکن یہ پہیلی کبھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوتی۔ مصنف زندگی کو ایک ایسے مسلسل عمل کے طور پر دیکھتے ہیں جو وقت کے ساتھ پھیلتا، تبدیل ہوتا اور نئی شکل اختیار کرتا رہتا ہے۔
MEA Rejected the Claim of US Pressure: ایف سی آراے بل پرامریکی دباؤ کے دعوے کووزارت خارجہ نے کیا مسترد، کہا ’ہندوستان بیرونی دباؤ میں کام نہیں کرتا‘
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ بھارت اپنے قانونی اور پارلیمانی معاملات میں کسی بیرونی دباؤ کے تحت کام نہیں کرتا۔ انہوں نے FCRA بل کو JPC کے پاس بھیجے جانے سے متعلق امریکی مداخلت کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ مکمل طور پر بھارت کا داخلی معاملہ ہے۔
Notice to Rahul Gandhi: لوک سبھا سکریٹریٹ نے وزیرداخلہ امت شاہ کے خلاف ’غیر پارلیمانی‘ تبصروں پر اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی سے مانگا جواب
سنجے جیسوال نے 29 جولائی کو دیے گئے اپنے علیحدہ خط میں راہل گاندھی کی جانب سے مبینہ طور پر غیر پارلیمانی الفاظ کے استعمال کا نوٹس لینے اور مناسب کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ لوک سبھا سکریٹریٹ نے راہل گاندھی کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا ہے کہ وہ 28 اگست تک اس معاملے میں اپنا جواب یا تبصرہ پیش کریں تاکہ اسے لوک سبھا اسپیکر کے غور کے لیے پیش کیا جاسکے۔
Students are architects of India’s future: طلبہ ہندوستان کے مستقبل کے معمار، سرکاری امتحانات میں اصلاحات کے لیے جامع اقدامات جاری: صدر جمہوریہ
یومِ آزادی سے قبل قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ حکومت سرکاری امتحانات کے نظام میں جامع اصلاحات کر رہی ہے، جن کا مقصد امتحانات میں غیر منصفانہ ذرائع کے استعمال کو مکمل طور پر روکنا اور نظام کو نوجوانوں کے لیے زیادہ شفاف، محفوظ اور قابلِ اعتماد بنانا ہے۔
Drug Kingpin Virendra Basoya: ’’دنیا کے کسی بھی کونے میں چھپ جاؤ، بچ نہیں پاؤ گے!‘‘ یو اے ای سے گرفتار کیے گئے ڈرگ مافیا بسویا کی واپسی پر امت شاہ کا سخت پیغام
این سی بی نے ’آپریشن گلوبل ہنٹ‘ کے تحت یو اے ای سے بین الاقوامی ڈرگ کنگ پن ویریندر بسویا کو حوالگی کے ذریعے گرفتار کرکے بھارت واپس لایا۔ امت شاہ نے کہا کہ منشیات کے اسمگلر قانون سے نہیں بچ سکیں گے۔
Amit Shah targets Congress over Partition: ماضی کے اس درد کو کبھی نہ بھولیں… ’’تقسیم کی تباہی پر امت شاہ نے کانگریس کو بنایا نشانہ‘‘
تقسیم کی ہولناکیوں کی یاد کے دن کے موقع پر امت شاہ نے 1947 کی تقسیم کو ہندوستانی تاریخ کے خوفناک ترین ابواب میں سے ایک قرار دیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے تقسیم کے دوران جان گنوانے والے لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان افراد کو بھی سلام کیا جنہوں نے اس مشکل دور میں مظالم کا سامنا کیا اور ان کے خلاف مزاحمت کی۔
India extends helping hand to Colombia: ہندوستان نے زلزلہ متاثرہ کولمبیا کی جانب مدد کا بڑھایا ہاتھ، امدادی سامان کی پہلی کھیپ روانہ
امداد میں ادویات، طبی آلات، عارضی رہائش کے لیے ضروری سامان، صفائی ستھرائی سے متعلق اشیا اور قدرتی آفت کے بعد درکار دیگر ضروری سامان شامل ہیں۔ جے شنکر نے کہا کہ بھارت اس مشکل گھڑی میں کولمبیا کے عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔
PM Modi Praises Role of Indian-American Community: وزیراعظم مودی نے کی ہندوستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے کردار کی تعریف، کہا ‘ہر شعبے میں بنائی مضبوط شناخت’
نیشنل الائنس آف انڈین آرگنائزیشنز (این اے آئی او) کو بھیجے گئے ایک پیغام میں پی ایم مودی نے ریمارک کیا کہ ہندوستان کے 80ویں یوم آزادی اور امریکہ کی 250ویں سالگرہ کا مشترکہ جشن دونوں جمہوری ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
Har Ghar Tiranga 2026: وزیر داخلہ امت شاہ نے سی آئی ایس ایف کی ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کو سراہا، کہا—مضبوط اور محفوظ بھارت کے عزم کو مل رہی ہے طاقت
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ’ہر گھر ترنگا‘ مہم 2026 کے تحت سی آئی ایس ایف کی جانب سے منعقد کیے گئے حب الوطنی کے پروگراموں کی ستائش کی۔
President Murmu Address: گزشتہ چند برسوں میں ملک کے محروم طبقات کی فلاح و بہبود کو دی گئی ترجیح، 25 کروڑ سے زائد افراد غربت سے باہر آئے: صدر مرمو
صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے جمعہ کو کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران ملک کے محروم طبقات کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی گئی ہے اور 25 کروڑ سے زائد افراد کو غربت سے باہر نکالا گیا ہے۔





