Bharat Express DD Free Dish

قومی

صرافہ بازار میں مسلسل دوسرے روز سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے۔ ایم سی ایکس پر سونا اور چاندی دونوں دباؤ میں رہے، جس کی بڑی وجہ حالیہ تیزی کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع وصولی کو قرار دیا جا رہا ہے۔

صدرِ جمہوریہ دروپدی نے تحریکِ آزادی کے مجاہدین کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک کی تعمیر میں شہریوں کے کردار، تقسیمِ ہند کی تباہی، جمہوریت، سماجی انصاف اور گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے میں ملک میں ہونے والی ترقی کا ذکر کیا۔

مولانا محمد رحمانی مدنی نے کہا کہ بڑے افراد پربچوں کو مقدم کرنا اور ان کے حقوق ادا کرنا، بچوں سے اذیت اور تکلیف کو دور کرنا وغیرہ بھی آپ کی سیرت مطہرہ کا اہم گوشہ ہے اسی طرح رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سورج ڈھلنے کے وقت بچوں کو باہر کھیلنے سے روکتے تھے کیوں کہ یہ شیاطین کے گھومنے کا وقت ہوتا ہے اور بچوں سے کھیل کود اورہنسی مذاق کا خاص اہتمام فرماتے تھے یہاں تک کہ نمازکی حالت میں بھی آپ کے نواسے حسن وحسین اور نواسی امامہ اور دیگربچوں اور بچیوں کو گود میں اُٹھالیتے اورکندھے پربٹھا کرخطبہ دیتے۔ نیزبچے سجدہ کی حالت میں آپ کی پیٹھ پربیٹھتے توسجدہ لمبا کردیتے وغیرہ یہ سب سیرت مبارکہ کے وہ بنیادی پہلوہیں، جونئی نسل کی تربیت کے اہم گوشے ہیں۔

نمرتا اڈانی کی قیادت میں ISSO اسکولی سطح پر کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے معیاری مقابلوں کے ساتھ عالمی معیار کی کوچنگ، کوچز کی تعلیم، کھیلوں میں کیریئر رہنمائی اور بین الاقوامی شراکت داری کو مربوط کر رہا ہے۔ تنظیم کا مقصد ہندوستان میں کھلاڑیوں، کوچز اور کھیلوں کے شعبے سے وابستہ پیشہ ور افراد کی نئی نسل کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرنا ہے۔

سوشل میڈیا پر راہل گاندھی کے ایک مبینہ بیان کے سلسلے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھارت میں اٹلی کے سفارتخانے نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے انہیں پھٹکار لگائی ہے۔ تاہم، اس دعوے سے متعلق سامنے آنے والی فیکٹ چیک رپورٹس کے مطابق اٹلی کے سفارتخانے کی جانب سے ایسی کوئی باضابطہ مذمت یا بیان جاری نہیں کیا گیا۔ وائرل پوسٹ مبینہ طور پر ایک جعلی اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی تھی، جس نے خود کو اٹلی کا سفارتی اکاؤنٹ ظاہر کیا تھا۔

یومِ آزادی کی تقریب کا آغاز دہلی کے لال قلعے پر صبح 6:50 بجے ہوگا۔ دیکھیں لال قلعے سے یومِ آزادی کی تقریب کا مکمل منٹ بہ منٹ پروگرام۔

نوئیڈا اورگریٹرنوئیڈا میں مزدوروں کے احتجاج کے بعد پیدا ہونے والے وسیع تر قانونی معاملات کا حصہ ہے۔ مزدوروں نے اجرت، اوور ٹائم کی ادائیگی، کام کے حالات اور دیگر بنیادی حقوق سے متعلق اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کیا تھا۔ احتجاج کے دوران صورتِ حال میں کشیدگی پیدا ہونے کے بعد متعدد افراد کے خلاف فوجداری مقدمات درج کئے گئے، جس کے نتیجے میں کئی مزدور اور دیگر افراد طویل قانونی کارروائی کا سامنا کرنے پر مجبور ہوئے۔

بھارت کی آزادی کی تاریخ یعنی 15 اگست محض ایک تاریخ اور مہینے تک محدود نہیں ہے، بلکہ یہ دن ملک کے انقلابیوں، مجاہدینِ آزادی اور سیاسی لیڈروں کی قربانیوں کی علامت بھی ہے۔ اس روز پورے ملک میں جشن کا ماحول ہوتا ہے، ہر طرف حب الوطنی کے نغمے گونجتے ہیں اور ملک ’’ترقی یافتہ بھارت‘‘ کی سمت آگے بڑھتا دکھائی دیتا ہے۔

عمر عبداللہ نے پاکستان کے اس دعوے پر سوال اٹھایا کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب پانی کے مسئلے کی بات آتی ہے تو پاکستان کی یہ ہمدردی کہاں چلی جاتی ہے؟ ہماری ندیوں کے استعمال کے حق کے معاملے میں اس نے کشمیریوں کا ساتھ کیوں نہیں دیا؟ انہوں نے کہا کہ6  ندیوں میں سے بھارت نے پنجاب میں بہنے والی تین ندیاں اپنے پاس رکھیں، جبکہ جموں و کشمیرسے متعلق تین ندیاں پاکستان کے حصے میں چلی گئیں۔

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے مختلف شعبوں میں بھارتی نژاد امریکی برادری کی کامیابیوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی بھرپور ثقافتی وراثت کے ساتھ اس برادری کا مسلسل مضبوط تعلق ملک کے لیے طاقت کا ذریعہ بنا ہوا ہے۔