نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک سُبھاشِت شیئر کیا۔ وزیر اعظم کی جانب سے ’ایکس‘ پر سنسکرت کا یہ شلوک شیئر کیا گیا:
“दैवं पुरुषकारेण यः समर्थः प्रबाधितुम्। न दैवेन विपन्नार्थः पुरुषः सोऽवसीदति॥”
عزم اور محنت سے بدلے جا سکتے ہیں حالات
اس کا مفہوم یہ ہے کہ جو شخص اپنے پختہ عزم، انتھک محنت اور جدوجہد سے ناموافق حالات کو بھی سازگار بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، وہ زندگی کی رکاوٹوں سے کبھی شکست نہیں کھاتا، بلکہ مسلسل کوشش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرتا ہے۔
اس سے ایک دن قبل بدھ کو بھی وزیر اعظم نے ’ایکس‘ پر ایک سُبھاشِت شیئر کیا تھا، جس میں انہوں نے ملک کے نوجوانوں کو سب سے بڑی طاقت قرار دیا تھا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ میں انہوں نے لکھا تھا، ’’ہمارے نوجوان ساتھی ملک کا مستقبل ہی نہیں بلکہ موجودہ وقت کی سب سے بڑی طاقت بھی ہیں۔ انہوں نے اپنی حساسیت، خدمت کے جذبے اور صلاحیت سے دنیا بھر میں اپنی الگ شناخت بنائی ہے۔‘‘
لوگوں کے دل جیتنے والا احترام کا مستحق
اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے ’ایکس‘ پر سنسکرت کا ایک شلوک بھی پوسٹ کیا تھا:
“चक्षुषा मनसा वाचा कर्मणा च चतुर्विधम्। प्रसादयति यो लोकं तं लोकोऽनुप्रसीदति।।”
اس شلوک کا مفہوم ہے کہ جو شخص اپنی نظر، خیالات، گفتگو اور اعمال کے ذریعے لوگوں کے دل جیت لیتا ہے، وہی ان کے اعتماد، احترام اور خیرسگالی کا مستحق بنتا ہے۔
آٹھ خوبیاں انسان کی شخصیت کو نکھارتی ہیں
اس سے قبل منگل کے روز وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا تھا:
“अष्टौ गुणाः पुरुषं दीपयन्ति प्रज्ञा सुशीलत्वदमौ श्रुतं च। पराक्रमश्च बहुभाषिता च दानं यथाशक्ति कृतज्ञता च।।”
اس شلوک کا مفہوم ہے کہ یہ آٹھ خوبیاں انسان کی زندگی کو روشن کرتی ہیں۔ عقل اس کی راہ واضح کرتی ہے، اچھا کردار اس کے رویے کو پاکیزہ بناتا ہے اور ضبط نفس اسے نظم و ضبط کا پابند رکھتا ہے۔ علم اسے بصیرت عطا کرتا ہے، بہادری مشکل حالات میں اسے ثابت قدم رکھتی ہے اور گفتگو کی مہارت اسے معاشرے میں عزت دلاتی ہے۔ اپنی استطاعت کے مطابق عطیہ دینا اور دوسروں کے احسانات کے تئیں شکر گزار رہنا اس کی شخصیت کو مکمل بناتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


