Bharat Express DD Free Dish

Subhashit

 وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مہاکوی کالی داس کے معروف سنسکرت ڈرامے ’مالوک اگنی مترم‘ کا ایک شلوک شیئر کیا۔ اس شلوک کے ذریعے انہوں نے صلاحیت کو صحیح ماحول اور مواقع فراہم کرنے کی اہمیت اجاگر کی۔ پی ایم مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ جب کسی شخص کی صلاحیت کو مثبت اور سازگار ماحول ملتا ہے تو اس کی قابلیت اور محنت دونوں بہتر نتائج دیتی ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے سنسکرت کا ایک سوبھاشیت شیئر کرتے ہوئے ’ابھے دان‘ کی اہمیت بیان کی اور کہا کہ زندگی کی حفاظت سے بڑھ کر کوئی بڑا دان نہیں ہے۔ اس سے ایک روز قبل بھی وزیراعظم نے عقلمند شخص کی پہچان اور رازداری سے متعلق ایک شلوک شیئر کیا تھا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے سنسکرت سُبھاشِت شیئر کرتے ہوئے بے لوث خدمت، ایثار اور عوامی فلاح و بہبود کا پیغام دیا۔ انہوں نے دریاؤں کی مثال کے ذریعے انسانیت کی خدمت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

اس سے قبل 14 اگست کو وزیر اعظم نے تقسیم کی ہولناکیوں کی یاد کے دن بھی سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کیا تھا۔ انہوں نے ان تمام شہریوں کو خراج عقیدت پیش کیا تھا جنہوں نے تقسیم کے المناک دور سے گزرنے کے باوجود اپنی ہمت اور صلاحیت کے ذریعے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔وزیر اعظم نے کہا تھا کہ مشکل حالات میں بھی عزم کو کامیابی میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

بدھ کو بھی وزیر اعظم نے ’ایکس‘ پر ایک سُبھاشِت شیئر کیا تھا، جس میں انہوں نے ملک کے نوجوانوں کو سب سے بڑی طاقت قرار دیا تھا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ ہمارے نوجوان ساتھی ملک کا مستقبل ہی نہیں بلکہ موجودہ وقت کی سب سے بڑی طاقت بھی ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اتھرو وید کا ایک حوصلہ افزا سنسکرت شلوک شیئر کرتے ہوئے قوم کی تعمیر میں علم، اخلاق اور مثبت سوچ کی اہمیت کا پیغام دیا۔ وزیر اعظم کی جانب سے مسلسل شیئر کی جانے والی ’سبھاشیت شرنکھلا‘سوشل میڈیا پر خاص طور پر نوجوانوں کے درمیان بحث اور توجہ کا موضوع بنی ہوئی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک سنسکرت سُبھاشِت  شیئر کرتے ہوئے نوجوانوں کو علم، ہنر، اچھی صحت اور اطمینان کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہی چار خوبیاں ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر اور انفرادی کامیابی کی سب سے مضبوط بنیاد ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ (24 جون 2026) کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘پر سناتن ثقافت اور حب الوطنی سے متعلق ایک نہایت بامعنی اور طاقتور سنسکرت سبھاشت شیئر کیا۔ پی ایم مودی نے قوم کو اجتماعی عزم اور پُرشارتھ (محنت و جدوجہد) کی اہمیت سمجھاتے ہوئے لکھا، ’’اجتماعی لگن اور پُرشارتھ سے قوم …

29 اپریل کو وزیر اعظم نے ایک اور سُبھاشِت کے ذریعے باشعور شہریوں کے فرائض پر روشنی ڈالی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایک ذمہ دار شہری کے طور پر ہمارا فرض ہے کہ ہم جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ ووٹنگ کو یقینی بنائیں، تاکہ ملک کی تعمیر نو میں فعال کردار ادا کیا جا سکے۔