وزیر اعظم نریندر مودی روزانہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر قدیم سناتن روایت سے وابستہ ترغیبی سبھاشت اور سنسکرت شلوک شیئر کرکے عوام کو مثبت سوچ، اخلاقی اقدار اور قومی ذمہ داری کا پیغام دے رہے ہیں۔ اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے جمعرات کے روز ایک روحانی شلوک شیئر کیا اور ملک کے عوام سے اپنی مادرِ وطن کی بے لوث خدمت اور قوم کی تعمیر میں بھرپور کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔وزیر اعظم کی جانب سے شیئر کیے جانے والے ان قدیم شلوکوں اور ان کے مفہوم کو سوشل میڈیا پر خاص طور پر نوجوانوں اور دانشور طبقے کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔
وزیر اعظم کے شیئر کیے گئے شلوک کا مفہوم
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو جو سنسکرت شلوک شیئر کیا،اس شلوک کے مفہوم کے مطابق، وہ زمین جس پر ہر قسم کی مفید نباتات اور زندگی بخش جڑی بوٹیاں پیدا ہوتی ہیں، ہماری دھرتی ماں ہمیشہ مستحکم، وسیع اور خوشحال رہے۔ علم، بہادری، سچائی اور محبت جیسے اعلیٰ اوصاف سے مزین اس مادرِ وطن کی، جو تمام انسانوں کی بھلائی اور زندگی کی ضروری نعمتیں فراہم کرتی ہے، ہم سب کو پوری لگن اور اخلاص کے ساتھ خدمت کرنی چاہیے۔
विश्वस्वं मातरमोषधीनां ध्रुवां भूमिं पृथिवीं धर्मणा धृताम्।
शिवां स्योनामनु चरेम विश्वहा॥ pic.twitter.com/jjaeiNMgvJ
— Narendra Modi (@narendramodi) August 6, 2026
مسلسل کوشش ہی کامیاب زندگی کی بنیاد
اس سے قبل بھی وزیر اعظم مودی نوجوانوں میں روحانی ترقی، خود احتسابی اور علم کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے متعدد سنسکرت شلوک شیئر کر چکے ہیں۔ بدھ کے روز انہوں نے کہا تھا کہ روحانی ارتقا انسان کے اندر خدمت، ایثار اور ملک کو آگے بڑھانے کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔ ان کے مطابق اپنی شخصیت کو بہتر بنانا اور مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن رہنا ہی کامیاب زندگی کا بنیادی اصول ہے، اور باصلاحیت افراد اسی فکر کے ساتھ معاشرے میں مثبت کردار ادا کرتے ہیں۔منگل کو انہوں نے بھگوت گیتا کے شلوک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس دنیا میں علم سے زیادہ پاکیزہ کوئی چیز نہیں اور مسلسل ریاضت و سیکھنے کے عمل سے ہی انسان کا باطن پاکیزہ ہوتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


