Bharat Express DD Free Dish

Modi Story: ’’بڑے اچھے، چنگے بندے ہیں، لے جاؤ…‘‘، جب پرکاش سنگھ بادل نے وزیر اعظم مودی کے لیے بھیجا تھا اپنا خاص رتھ

انتخابی مہم کے دوران پی ایم مودی نے بادل کے ’لفٹ والے رتھ‘ کے استعمال کی خواہش ظاہر کی تھی۔ سابق وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل نے ڈرائیور اور پورا ٹینک ایندھن کے ساتھ رتھ دینے پر بھی رضامندی ظاہر کردی تھی۔

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور شرومنی اکالی دل کے درمیان ایک بار پھر اتحاد کی کڑی جڑنے کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی اور پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل سے جڑا کئی سال پرانا ایک دلچسپ واقعہ سامنے آیا ہے۔ ’مودی اسٹوری‘ نامی ایکس اکاؤنٹ نے ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران وزیر اعظم مودی کے لیے پرکاش سنگھ بادل نے اپنا خاص ’لفٹ والا رتھ‘ ڈرائیور اور پورا ٹینک ایندھن کے ساتھ دے دیا تھا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان تھے قریبی تعلقات

ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ بی جے پی اور شرومنی اکالی دل کا رشتہ کئی دہائیوں پرانا ہے اور دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان بھی قریبی اور دوستانہ تعلقات رہے ہیں۔ اسی رشتے سے جڑا یہ واقعہ اس وقت کا ہے، جب پرکاش سنگھ بادل نے پاؤں میں چوٹ لگنے کے بعد اپنے لیے ایک خصوصی رتھ تیار کروایا تھا۔ اس میں لفٹ کی سہولت موجود تھی، جس کے ذریعے وہ اسٹیج یا گاڑی سے باہر نکلتے تھے۔

مودی نے بادل کے رتھ کی خواہش ظاہر کی

ویڈیو میں واقعہ بیان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ایک انتخابی مہم کے دوران وزیر اعظم مودی نے بادل صاحب کا رتھ استعمال کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ اس کے بعد رتھ حاصل کرنے کے لیے پرکاش سنگھ بادل سے رابطہ کیا گیا۔ واقعہ سنانے والے شخص کے مطابق، جب وہ بادل صاحب کے پاس رتھ مانگنے پہنچے تو انہوں نے پہلے پوچھا کہ رتھ کس کے لیے چاہیے؟ جواب میں نریندر مودی کا نام بتایا گیا۔ اس پر پرکاش سنگھ بادل نے کہا، ’’بڑے اچھے بندے ہیں، چنگے بندے ہیں، لے جاؤ۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ جب رتھ کے ساتھ ڈرائیور کی بھی درخواست کی گئی تو بادل صاحب نے اس کے لیے بھی فوراً رضامندی ظاہر کردی۔ یہی نہیں، انہوں نے رتھ میں پورا ٹینک ایندھن بھروانے کی بات بھی کہی۔

مودی نے رتھ لانے کی بات خفیہ رکھنے کو کہا

ویڈیو میں بتایا گیا کہ رتھ اور ڈرائیور ملنے کی اطلاع نریندر مودی کو دی گئی، لیکن انہوں نے اسے گجرات میں عام نہ کرنے کی بات کہی۔ واقعہ سنانے والے شخص کے مطابق، مودی نے کہا تھا کہ رتھ رات کے وقت لے کر آنا، گجرات والوں کو پتہ نہیں چلنا چاہیے کہ اسے بادل صاحب سے مانگ کر لایا گیا ہے۔ یہ واقعہ بی جے پی اور شرومنی اکالی دل کے درمیان طویل عرصے سے چلے آرہے سیاسی تعاون اور دونوں رہنماؤں کے باہمی تعلقات کی ایک دلچسپ جھلک پیش کرتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read