Bharat Express

Shiromani Akali Dal

کھبیر بادل پر الزام ہے کہ وہ حکومت میں رہتے ہوئے رام رہیم کے ساتھ نرم رویہ رکھتے تھے۔ انہوں نے ملبوسات کے تنازع میں شکایت واپس لینے کا کام بھی کیا تھا۔ اس پر اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے انہوں  نے مبینہ طور پر رام رہیم کو معاف کر دیاتھا۔

سمرن جیت سنگھ مان نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت سکھوں کو ملک سے باہر مار رہی ہے۔ ہندوستان سے باہر ہندوستانی حکومت کے ہاتھوں مارے گئے لوگ غدار نہیں تھے۔ اگر وہ لوگ غدار تھے تو ان پر ملک میں مقدمہ چلنا چاہیے تھا اور انہیں سزا ملنی تھی۔

پنجاب میں بی جے پی اکیلے ہی لوک سبھا الیکشن لڑے گی۔ ریاستی صدر سنیل جھاکھڑ نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی 13 سیٹوں پر اکیلے ہی الیکشن لڑے گی۔

شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے علاوہ، جنوبی کی تیلگو دیشم پارٹی اور جناسینا پارٹی کے بھی این ڈی اے میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ دونوں  پارٹیوں کے لیڈران نے بی جے پی کے مرکزی قائدین کے ساتھ کئی دور کی بات چیت بھی کی ہے۔

عدالت نے پنجاب حکومت سے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ مقدمہ ایک نجی مائننگ کمپنی کی شکایت پر شروع کیا گیا۔ ایسے میں ریاست ہمارے سامنے اپیل میں کیوں آئی ہے؟