پنجاب میں بی جے پی نے اکیلے تمام سیٹوں پر امیدوار اتارنے کا اعلان کر دیا ہے۔
چنڈی گڑھ: پنجاب میں بی جے پی اکیلے ہی لوک سبھا الیکشن لڑے گی۔ ریاستی صدربی جے پی صدر سنیل جھاکھڑنے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ریاست کی تمام 13 سیٹوں پر اکیلے ہی الیکشن لڑے گی۔ اب اکالی دل اوربی جے پی کے راستے الگ الگ ہوگئے ہیں اوراس کا باضابطہ اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ سنیل جھاکھڑ نے منگل کے روز کہا، لوگوں اورکارکنان کی رائے کے بعد بی جے پی نے ریاست میں اکیلے ہی لوک سبھا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
BJP to contest the Lok Sabha elections alone in Punjab.
ਭਾਰਤੀ ਜਨਤਾ ਪਾਰਟੀ ਲੋਕ ਸਭਾ ਚੋਣਾਂ ਪੰਜਾਬ ਵਿਚ ਇੱਕਲੇ ਲੜਨ ਜਾ ਰਹੀ ਹੈ। pic.twitter.com/FbzfaePNj3
— Sunil Jakhar(Modi Ka Parivar) (@sunilkjakhar) March 26, 2024
پنجاب ریاستی صدرنے کہا کہ سرحدی پنجاب کی امن وامان ہی ہندوستان کی مضبوط ترقی کا راستہ ہے اور ریاست کے سبھی طبقوں کی بہتری کے لئے بی جے پی نے اکیلے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پارٹی کی رائے، پارٹی کارکنان کی رائے، لیڈران کی رائے، پنجاب کے تاجروں، پنجاب کے ساتھیوں، پنجاب کے مزدور، پنجاب کا پسماندہ طبقہ سبھی کے روشن مستقبل کے لئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ کیونکہ جو کام بی جے پی نے وزیراعظم مودی کی رہنمائی میں پنجاب کے لئے لئے گئے ہیں، وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔