Bharat Express DD Free Dish

Karnataka Government: وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کی محکموں کی تقسیم، ضمیراحمد خان، یوٹی قادر اور رضوان ارشد کو ملی یہ ذمہ داری

کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ سدارمیا کے سابق قانونی مشیر اے ایس پونّنا کو وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکا سیاسی سکریٹری مقرر کیا گیا ہے اور انہیں کابینی وزیرکا درجہ دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، بی زیڈ ضمیر احمد خان کو ہاؤسنگ، رضوان ارشد کوخوراک، شہری رسد اورامورِصارفین کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ جبکہ یوٹی قادر کو اقلیتی بہبود، حج واوقاف کے ساتھ صحت وخاندانی بہبود کا محکمہ ملا ہے۔ط

کرناٹک میں وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکی قیادت والی نئی کانگریس حکومت میں بدھ (12 اگست 2026) کووزرا کے درمیان محکموں کی تقسیم کردی گئی۔ وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارنے وزارتِ خزانہ سمیت کئی اہم محکمے اپنے پاس رکھے ہیں، جبکہ بی زیڈ ضمیراحمد خان کوہاؤسنگ محکمہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ریاستی گورنرتھاورچند گہلوت کے دفترکی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکماروزارتِ خزانہ، کابینہ امور، محکمۂ پرسنل اینڈ ایڈمنسٹریٹوریفارمز، خفیہ محکمہ، اطلاعات، قانون، انصاف وانسانی حقوق، پارلیمانی اموروقانون سازاسمبلی اورزرعی مارکیٹنگ کے محکمے اپنے پاس رکھیں گے۔

اس کے علاوہ ٹاؤن اینڈ کنٹری پلاننگ کمیشنریٹ، بنگلوروڈیولپمنٹ اتھارٹی (بی ڈی اے) اوربنگلورومیٹروپولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (بی ایم آرڈی اے) کے تحت آنے والے تمام مقامی شہری اداروں سے متعلق محکمے بھی وزیراعلیٰ کے پاس رہیں گے۔

کس وزیرکو کون سا محکمہ ملا؟

نوٹیفکیشن کے مطابق، بی زیڈ ضمیراحمد خان کوہاؤسنگ، رام لنگا ریڈی کوجنگلات، ماحولیات وایکولوجی جبکہ لکشمن ساودی کوزرعی مارکیٹنگ کےعلاوہ کوآپریٹومحکمہ سونپا گیا ہے۔رودرپا منپا لمانی کوشکراورٹیکسٹائل، کے ایچ منیپا کوسماجی بہبود، رضوان ارشد کوخوراک، شہری رسد اورامورِصارفین، جبکہ شیوراج تنگڑگی کوپسماندہ طبقات کی بہبود کے ساتھ کنڑاور ثقافت کا محکمہ دیا گیا ہے۔

یوٹی قادرکواقلیتی بہبود، حج واوقاف کی ذمہ داری

یوٹی قادر(الّلال کباکا توفیق قادر) کواقلیتی بہبود، حج واوقاف کے ساتھ صحت وخاندانی بہبود کا محکمہ ملا ہے۔ ٹی رگھومورتی کودرج فہرست قبائل (ایس ٹی) کی بہبود، جبکہ اجے سنگھ کو چھوٹی آبپاشی کے ساتھ سائنس وٹیکنالوجی کا محکمہ سونپا گیا ہے۔ اسی طرح چلوورایاسوامی کوبڑی اوردرمیانی آبپاشی، مدھو بنگارپا کوپرائمری اورسیکنڈری تعلیم، بسواراج رائے ریڈی کو اعلیٰ تعلیم، شیولنگے گوڑا کوآبکاری، پُٹّا رنگا شیٹی کو مویشی پروری وریشم کی پیداواراوروجیانند کاشپنّاورکوچھوٹی صنعتوں اورسرکاری اداروں کا محکمہ دیا گیا ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کے مشیر پونّنا کو بھی اہم ذمہ داری

سنتوش لاڈ کومحنت وروزگار، کے ایس بسونتھپا کومذہبی اوقاف، ماہی گیری، بندرگاہوں اوراندرونِ ملک آبی گزرگاہوں، ایس ایس مَلّکارجن کو کانکنی، ارضیات اور باغبانی، نریندر سوامی کو زراعت، ایچ سی بال کرشن کو شہری انتظامیہ جبکہ بی ناگیندر کو منصوبہ بندی و شماریات کا محکمہ سونپا گیا ہے۔ دوسری جانب کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ سدارامیا کے سابق قانونی مشیراے ایس پونّنا کووزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکا سیاسی سکریٹری مقررکیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پونّنا کوکابینی وزیرکا درجہ بھی دیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read