پی ایم مودی، امت شاہ، 1000 لاڑکی بہنیں...، سامنے آئی دیویندر فڑنویس کی تقریب حلف برداری کے مہمانوں کی فہرست
مہاراشٹرمیں وزیراعلیٰ کا نام طے ہونے کے بعد مہایوتی (بی جے پی، شیوسینا (ایکناتھ شندے) اوراین سی پی (اجیت پوار) کی میٹنگ ہوئی۔ یہ میٹنگ کارگزار وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ اس میں این سی پی کے اجیت پواراوردیویندرفڑنویس موجود رہے۔ میٹنگ کے بعد تینوں لیڈرگورنر سے ملے اورحکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔ اس کے بعد مہاراشٹرکے گورنرسی پی رادھا کرشنن نے دیویندر فڑنویس کوریاست میں اگلی حکومت بنانے کے لئے مدعو کیا ہے۔ کل مہاراشٹرمیں حلف برداری تقریب ہوگی۔ دیویندرفڑنویس ریاست کے آئندہ وزیراعلیٰ ہوں گے۔
جمعرات کوہونے والی حلف برداری تقریب کی تیاریوں کو حتمی شکل دیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم مودی سمیت کئی مرکزی وزرا اس میں شامل ہوں گے۔ اسے دیکھتے ہوئے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ تقریب کے لئے ممبئی میں 4 ہزارسے زیادہ پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ حلف برداری تقریب جنوب ممبئی کے آزاد میدان میں ہوگا۔
Mumbai: Shiv Sena chief Eknath Shinde, BJP leader Devendra Fadnavis, NCP chief Ajit Pawar stake claim to form the government in the state.
Devendra Fadnavis to take oath as CM of Maharashtra tomorrow, 5th December pic.twitter.com/tZoAaSzkhn
— ANI (@ANI) December 4, 2024
اتفاق رائے سے پارٹی کے لیڈر منتخب کئے گئے دیویندر فڑنویس
بی جے پی اراکین اسمبلی کی میٹنگ میں بدھ کے روز دیویندر فڑنویس کواتفاق رائے سے پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔ اس طرح اب وہ تیسری بار ریاست کے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے۔ حلف برداری تقریب دیکھنے کے لئے مہایوتی کی اتحادی پارٹیاں (بی جے پی، شیوسینا اوراین سی پی) کے بڑی تعداد میں حامی پہنچ سکتے ہیں۔
لوگوں کی امیدوں کو پورا کرنا اصل چیلنج
وزیراعلیٰ بننے جا رہے دیویندرفڑنویس نے کہا کہ لوگوں کی امیدوں کو پورا کرنا اصلی چیلنج ہوگا۔ پارٹی اراکین اسمبلی کا لیڈر منتخب کئے جانے کے بعد انہوں نے وزیراعظم کوان پر بھروسہ کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔ ہمیں مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ لوگوں نے ہم سے جو امیدیں کی ہیں، اسے پورا کرنا ہمارے لئے چیلنج ہوگا۔
وزیراعظم مودی کی موجودگی میں ہوگی حلف برداری تقریب
دیویندر فڑنویس نے کہا کہ آج گورنرصاحب سے ملاقات کی ہے اوربی جے پی، شیوسینا، این سی پی اراکین اسمبلی کی حمایت کا خط سونپا۔ ایکناتھ شندے کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کے لئے میرے نام کی سفارش کی۔ اجیت پوار نے بھی اسی طرح کا خط دیا ہے۔ ان سبھی خطوط کودیکھتے ہوئے گورنر نے حکومت بنانے کے لئے مدعو کیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی موجودگی میں آزاد میدان میں حلف برداری تقریب ہوگی۔
بھارت ایکسپریس۔