جموں و کشمیر کے کولگام ضلع میں جمعرات (19 دسمبر) کی صبح سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم میں پانچ دہشت گرد مارے گئے ہیں ۔ ساتھ ہی اس تصادم میں دو فوجی زخمی ہوئے۔بدھ (18 دسمبر) کی رات، سیکورٹی فورسز نے ضلع کے بیہی باغ علاقے کے کدر میں مشتبہ ملیٹنٹوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے کے فوراً بعد محاصرے اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔ اس دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی۔
Kulgam J&K: Five HM terrorists were killed in the ongoing #encounter with security forces in #Kadder village of Behibagh in #Kulgam #district on Thursday morning.
More details awaited pic.twitter.com/B1DRpKVee9
— Aijaz Itoo (@itoo_aijaz) December 19, 2024
اس پورے معاملے پر حکام نے بتایا کہ مشتبہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد، سیکورٹی فورسز نے بدھ کی رات ضلع کے بیہی باغ علاقے میں کدر گاؤں کو گھیرے میں لے لیا اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی اور آپریشن انکاونٹر میں تبدیل ہوگیا۔
#जम्मू_कश्मीर के #कुलगाम में बड़ी सफलता सुरक्षाबलों और आतंकियों के बीच #मुठभेड़ मुठभेड़ में 5 #आतंकवादी ढेर, 2 जवान घायल इलाके की घेराबंदी कर सर्च ऑपरेशन#Encounter #JammuandKashmir #terrorists #Kulgam #AmitShah pic.twitter.com/9L9HA2a57s
— journalist Sher Bahadur singh (@Jr_S_B_Singh) December 19, 2024
ذرائع کے مطابق اب تک کے اس تصادم میں پانچ ملیٹنٹوں کو ہلاک کرنے میں سیکورٹی فورسز کامیاب ہوچکی ہے ،البتہ اس دوران دو اہلکار کے بھی زخمی ہونے کی خبر ہے۔ فی الحال انکاونٹر جاری ہے چونکہ ایسا مانا جارہا ہے کہ ایک یا دو مزید دہشت گرد ابھی اس علاقے میں چھپے ہوئے ہیں ۔اس لئے علاقے میں محاصرہ برقرار رکھا گیا ہے اور انٹرنیٹ کی خدمات معطل کردی گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔