Bharat Express

Kulgam encounter

ذرائع کے مطابق اب تک کے اس تصادم میں پانچ ملیٹنٹوں کو ہلاک کرنے میں سیکورٹی فورسز کامیاب ہوچکی ہے ،البتہ اس دوران دو اہلکار کے بھی زخمی ہونے کی خبر ہے۔ فی الحال انکاونٹر جاری ہے چونکہ ایسا مانا جارہا ہے کہ ایک یا دو مزید دہشت گرد ابھی اس علاقے میں چھپے ہوئے ہیں ۔

حالیہ دنوں میں ان علاقوں میں ملی ٹینٹوں کی سرگرمی میں ۔اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ ہی سیکورٹی فورسز نے ڈوڈہ ضلع کے گندوہ علاقے میں ملی ٹینٹوں کو مار گرایا تھا۔

جموں و کشمیر پولیس نے کہا کہ جنوبی کشمیر ضلع کے موڈرگام گاؤں میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی۔

پولیس افسران نے بتایا کہ آج ایک مبینہ دہشت گرد مارا گیا اور اس کی پہچان ہو رہی ہے۔ منگل کو سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ تصادم میں لشکر طیبہ کے مبینہ دہشت گرد باسط ڈار سمیت دو دہشت گرد مارے گئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق جنگل میں چھپے دہشت گردوں کے پاس بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود ہوسکتا ہے۔ خبر لکھے جانے تک دہشت گردوں کی تلاش کے لیے فوج اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری تھا۔

کشمیر کے کلگام میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان جمعرات دوپہر سے ہی تصادم جاری ہے۔ اس درمیان سیکورٹی اہلکاروں کو بڑی کامیابی ملی ہے۔

کولگام ضلع کے ہالان جنگلاتی علاقے کے اونچے علاقوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فوج نے سرچ آپریشن شروع کیا تھا، جس میں کولگام پولیس بھی شامل تھی