Bharat Express

Encounter In Kulgam :کولگام میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں 3 فوجی شہید

کولگام ضلع کے ہالان جنگلاتی علاقے کے اونچے علاقوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فوج نے سرچ آپریشن شروع کیا تھا، جس میں کولگام پولیس بھی شامل تھی

کشتواڑ میں ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ

جموں و کشمیر کے کولگام میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں 3 فوجی جوان شہید ہو گئے۔ دہشت گردوں کے خلاف فوج کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ کولگام ضلع کے ہالان جنگلاتی علاقے کے اونچے علاقوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فوج نے سرچ آپریشن شروع کیا تھا، جس میں کولگام پولیس بھی شامل تھی۔

دہشت گردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کے بعد سرچ آپریشن انکاؤنٹر میں تبدیل ہوگیا۔ اس دوران سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی۔ اس مہم کے دوران، 4 اگست بروز جمعہ کو فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم ہوا، جس میں 3 فوجی زخمی ہوئے۔ زخمی فوجیوں کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا جہاں رات دیر گئے۔ ان جوانوں کی موت ہوگئی۔

جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹائے ہوئے 4 سال

دہشت گردوں کے ساتھ فوجیوں کا تصادم ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب آج یعنی  5 اگست کو جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے 4 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر بی جے پی نے سری نگر میں فتح مارچ نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ صبح 9.30 بجے نہرو پارک سے شروع ہونے والا یہ فتح مارچ شیر کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر تک جائے گا۔ ساتھ ہی احتیاط کے طور پر امرناتھ یاترا ہفتہ 5 اگست کو ملتوی کر دی گئی ہے۔

بھارتی فوج کا ایک سپاہی جاوید احمد وانی لاپتہ

بھارتی فوج کا ایک سپاہی جاوید احمد وانی 29 جولائی کو کولگام سے ہی لاپتہ ہو گیا تھا۔ وانی 29 جولائی کو چھٹی پر گھر آیا تھا اور اسی شام لاپتہ ہوگیا تھا۔ جس گاڑی میں جوان گھر سے نکلا تھا وہ سڑک کے کنارے سے ملی۔ اس میں خون کے نشانات بھی پائے گئے۔ جوان کے رشتہ داروں نے دعویٰ کیا تھا کہ اسے اغوا کیا گیا ہے۔

فوج اور پولیس نے لاپتہ جوان کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی تھی۔ 5 دن کے بعد 3 اگست کو جاوید احمد وانی کو پولیس ٹیم نے ڈھونڈ لیا۔ جوان کی بازیابی کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے اے ڈی جی پی کشمیر نے کہا تھا کہ طبی معائنے کے بعد اس سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ اس انکوائری میں فوج اور پولیس دونوں کے افسران شامل ہوں گے۔

بھارت ایکسپریس