
سی سی ٹی وی فوٹیج۔
پنجاب کے امرتسر میں ایک مندر پر گرینیڈ (دستی بم) حملے نے مقامی لوگوں کو خوف زدہ کر دیا ہے۔ تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ اس حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ یہ حملہ جمعہ کو دیر رات امرتسر شہر کے کھنڈ والا علاقے میں کیا گیا، جہاں دو موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں ٹھاکردوارہ مندر پر گرینیڈ پھینکا۔ یہ واقعہ پچھلے چار مہینوں میں پنجاب میں اس طرح کا 12واں حملہ ہے، جس سے خطے میں لوگوں کے تحفظ اور مذہبی مقامات کی سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات بڑھتے جا رہے ہیں۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آوروں کو فرار ہوتے دیکھاگیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق حملہ آور ایک موٹر سائیکل پر پہنچے جس پر جھنڈا لگا ہوا تھا۔ آس پاس ایک نظر ڈالنے کے بعد ان میں سے ایک نے مندر پر دستی بم پھینکا اور فرار ہو گئے۔ بم سے ہونے والا دھماکہ اتنا تیز تھا کہ مندر کی دیوار کے ساتھ ساتھ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ آس پاس کی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹنے کی بھی اطلاع ہے۔ تاہم مندر کی بالائی منزل پر رہنے والے پجاری اور اس کے خاندان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔
پولیس کو غیر ملکی عناصر کے ذریعے ایسے حملوں کی پشت پناہی کا شبہ
اس حملے کو لے کر پولیس نے بیرونی عناصر کی شمولیت کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ مقامی پولیس حکام نے پاکستان کے ساتھ طویل سرحدی علاقہ شیئر کرنے والی ریاست پنجاب میں تشدد اور خوف کی فضا پیدا کرنے کی کوشش میں پاکستان کے ملوث ہونے کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ امرتسر کے پولیس کمشنر گرپریت سنگھ نے کہا یہ حملہ ریاست میں خوف اور بدامنی پیدا کرنے کی دانستہ کوشش ہو سکتی ہے، خاص طور پر ہولی کے تہواروں کے دوران۔ انھوں نے مقامی نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ایسی مجرمانہ سرگرمیوں سے دور رہیں۔ اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے ریاستی وزیر کلدیپ سنگھ دھالیوال نے حملے کی تصدیق کرنے کے ساتھ عوام کو یہ بھی یقین دلایا کہ حالات قابو میں ہیں۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ حکام نے حملے میں ملوث دونوں افراد کی شناخت کر لی ہے اور جلد ہی ان کی گرفتاری کے لیے لگاتار کوشش کر رہے ہیں۔
پنجاب میں بڑھ رہے ہیں اس طرح کے واقعات
یہ دستی بم حملہ پنجاب میں پرتشدد واقعات کی بڑھتے ہوئے واقعات میں مزید اضافہ کرتا ہے۔ جمعہ کی رات ہی امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں بھی ایک مسلح شخص نے عقیدت مندوں پر حملہ کر کے انھیں زخمی کر دیا تھا۔ حالیہ دنوں میں پنجاب میں اس طرح کے درجنوں واقعات سامنے آئے ہیں۔ اگرچہ حکام نے حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنانے کا عہد کیا ہے، لیکن اس طرح کے حملوں میں اضافے نے بڑے پیمانے پر تشویش کو جنم دیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔