Bharat Express

Punjab Police

زخمی این آر آئی کی شناخت سکھ چین سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ امریکہ میں رہتے تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان اچانک گھر میں داخل ہوئے اور سکھ چین سنگھ پر بندوق تان دی۔

اس واقعے پر پنجاب میں سیاست بھی شروع ہو گئی ہے۔ بی جے پی لیڈر منجندر سنگھ سرسا نے اس واقعہ کو لے کر پنجاب کی بھگونت مان حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سفاکانہ واقعہ امن و امان برقرار رکھنے میں عآپ حکومت کی ایک اور ناکامی کو اجاگر کرتا ہے۔

موسے والا کے والد بلکور سنگھ نے کہا ہے کہ ان کے اعتراف کے بعد حکومت کو ان لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنی چاہیے جن کی وجہ سے سکیورٹی میں کمی کی گئی۔ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سچ زبان پر آ ہی جاتا ہے۔

امرتسر میں ایک حیوان شوہر نے اہلیہ کو چارپائی سے باندھ کر آگ کے حوالے کردیا۔ جھلسنے سے اہلیہ کی موت ہوگئی۔ مہلوک خاتون 6 ماہ کی حاملہ تھیں۔

ٹی وی اداکارہ شہناز گل کے والد سرخیوں میں ہیں۔ حال ہی میں خبرآئی تھی کہ شہناز گل کے والد سنتوخ سنگھ کو جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔

بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان تیجویر سنگھ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے شوبھاکرن کو شہید کا درجہ دیا ہے۔ اس کے علاوہ ان کے اہل خانہ کے لیے ایک کروڑ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا گیا ہے۔

آنجہانی پنجابی گلوکارسدھوموسے والا کا نام ایک بار پھرسوشل میڈیا پر زیربحث ہے۔ جلد ہی ان کے والدین اپنے خاندان میں ایک چھوٹے سے مہمان کا استقبال کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

فائرنگ کا واقعہ کپورتھلا کے شری اکال بنگا گوردوارہ میں پولیس اور نہنگ سکھوں کے ایک گروپ کے درمیان جھڑپ کے بعد پیش آیا۔ ہلاک ہونے والے کانسٹیبل کی شناخت جسپال سنگھ کے بطور ہوئی ہے۔

لارنس  بشنوئی کے حوالے سے حالیہ اطلاعات کے مطابق اسے بیچ میں ہی کسی مقام پر نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ دراصل  تلو تاجپوریا کے قتل کے بعد لارنس بشنوئی بمبیہا گینگ کے نشانے پر ہیں۔

ان سرحدی گاؤں کی قلعہ بندی سیکورٹی کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے اور پنجاب کے باشندوں کی حفاظت کے لیے ایک اہم قدم ہے۔