آج راجیہ سبھا میں کانگریس کی سیٹ کے نیچے سے نوٹو ں کی گڈی برآمد ہونے اور اس پر حکمراں جماعت کی جانب سے اس کی جانچ کے مطالبے ہر ہنگامہ شروع ہوگیا۔راجیہ سبھا کے چیئرمین نے اس معاملے پر جانچ کا حکم دیا ،وہیں قائدحزب اختلاف ملکارجن کھرگے نے کہا کہ جب آپ یہ کہہ رہے کہ معاملے زیرتحقیق ہے تو پھر آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ فلاں کی سیٹ ہے،فلاں پارٹی کے ممبر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں تحقیق کے خلاف نہیں ہوں ،لیکن جانچ ہونے سے پہلے ہی آپ نے کیسے یہ فیصلہ کرلیا کہ کس نے رکھا ہے اور کیوں رکھا ہے؟
#WATCH | Rajya Sabha Chairman Jagdeep Dhankhar says, “I here by inform the members that during the routine anti-sabotage check of the chamber after the adjournment of the House yesterday. Apparently, a wad of currency notes was recovered by the security officials from seat number… pic.twitter.com/42GMz5CbL7
— ANI (@ANI) December 6, 2024
خبر ہے کہ سیٹ نمبر 222 جو کانگریس کے سینئر رہنمااور سینئر وکیل ابھیشک منو سنگھوی کے نام پر مقرر ہے،اسی سیٹ کے نیچے سے کل راجیہ سبھا کے ملازمین نے صفائی کرتے وقت نوٹ کی گڈی برآمد کی ہے۔ وہیں اس معاملے پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ جے پی نڈا نے کہا کہ اپوزیشن کو سمجھداری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہایہ واقعہ غیر معمولی اور انتہائی سنگین نوعیت کا ہے۔ یہ ایک ایسا واقعہ ہے جس سے ایوان کے وقار کو ٹھیس پہنچا ہے۔ اس سے ایوان کے کام کاج پر سوالات اٹھتے ہیں۔ مجھے آپ پر اور آپ کے فیصلے پر مکمل اعتماد ہے کہ تحقیقات کی جائیں گی۔ تفصیل سے پڑتال کیا جائے گا اور جلد ہی ہمارے پاس ایک واضح تصویر ہوگی۔
بھارت ایکسپریس۔