Bharat Express DD Free Dish

Abhishek Manu Singhvi

ابھیشیک منوسنگھوی نے بتایا کہ دیپک پرابتدا میں بی این ایس کی دفعہ 191 کے تحت فساد کرنے کا الزام لگایا گیا تھا، لیکن بعد میں اسے ہٹا دیا گیا، کیونکہ اس دفعہ کے اطلاق کی کوئی بنیاد نہیں ملی۔ انہوں نے عدالت کوبتایا کہ دیپک کے خلاف عائد جرائم میں 7 سال سے کم کی سزا کی گنجائش ہے، اس لیے سپریم کورٹ کی جانب سے ارنیش کمار معاملے میں دی گئی ہدایات بھی لاگوہوتی ہیں۔

کانگریس کے لیڈر ابھیشیک منو سنگھوی نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں اتحاد سے متعلق بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگال میں کانگریس کو اتحاد کرنا چاہیے اور صحیح عددی حساب کے مطابق اتحاد کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرمیں ڈبلیو بی ایس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منعقد کی گئی تھی۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپریوپی کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادونے شرکت کی۔ ہندی کتاب کا اجرا اکھلیش یادوکے ہاتھوں کیا گیا جبکہ اردوکتاب کا اجرا اترپردیش کے سابق کارگزاراعلیٰ ڈاکٹرعمری رضوی کے دست مبارک سے ہوا۔ اس موقع پرسابق مرکزی وزیر اورانڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکے صدرسلمان خورشید، کانگریس ایم پی اورسپریم کورٹ کے سینئروکیل ایڈوکیٹ ابھیشیک منوسنگھوی، سابق چیئرمین قومی اقلیتی کمیشن وسابق رکن لاکمیشن آف انڈیا پروفیسر طاہرمحمود موجود رہے اورخطاب کیا۔

کانگریس ایم پی نے کہا کہ میں اس کے بارے میں سن کر حیران ہوں۔ میں نے اس کے بارے میں کبھی نہیں سنا۔ میں کل 12.57 بجے ایوان کے اندر پہنچا۔ ایوان  کی کاروائی دوپہر ایک بجے  روک دی گئی۔ دوپہر 1 سے 1.30 بجے تک میں ایودھیا کے ایم پی اودھیش پرساد کے ساتھ کینٹین میں بیٹھا اور لنچ کیا۔

خبر ہے کہ سیٹ نمبر 222 جو کانگریس کے سینئر رہنمااور سینئر وکیل ابھیشک منو سنگھوی کے نام پر مقرر ہے،اسی سیٹ کے نیچے سے کل راجیہ سبھا کے ملازمین نے صفائی کرتے وقت نوٹ کی گڈی برآمد کی ہے۔

عرضی گزار رویندر کمار شرما کی طرف سے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی پیش ہوئے۔ جسٹس سنجیو کھنہ کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ سپریم کورٹ براہ راست سماعت نہیں کرے گا۔ پہلے اسے ہائی کورٹ میں سنا جائے۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ کے وکیل نے انگریزی نیوز چینل 'انڈیا ٹوڈے' کو بتایا، "یہ غلط خبر پھیلائی جا رہی ہے کہ اروند کیجریوال کسی فائل پر دستخط نہیں کر سکتے۔

سنگھوی نے مزید کہا کہ پی ایم ایل اے میں دو بار رہائی کا حکم ملا۔ لیکن انہیں انسداد بدعنوانی کے قانون کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔ سپریم کورٹ نے بھی کہا تھاکہ کیجریوال سی ایم ہیں۔ ان کی عدم موجودگی کیس کو نقصان نہیں پہنچائے گی۔ اس پر جج نے کہا کہ یہ عبوری ضمانت کے لیے کہی گئی باتیں ہیں۔

12 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخابات کے بعد اب راجیہ سبھا میں بی جے پی کی تعداد 96 ہو گئی ہے۔ اگر ہم این ڈی اے کی تعداد کی بات کریں تو یہ بھی بڑھ کر 112 ہو گئی ہے۔ 245 ممبران والی راجیہ سبھا میں ابھی بھی آٹھ سیٹیں خالی ہیں۔ ان میں جموں و کشمیر کی چار نشستیں اور نامزد ارکان کی چار نشستیں شامل ہیں۔

منیش سسودیا کو سی بی آئی نے 26 فروری 2023 کو شراب پالیسی کیس میں ان کے مبینہ کردار کے لیے گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی نے انہیں 9 مارچ 2023 کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ انہوں نے 28 فروری 2023 کو دہلی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا۔