Bharat Express-->
Bharat Express

کانگریس لیڈران نے کی آرجے ڈی کی شکایت، تو راہل گاندھی نے کہی یہ بڑی بات، اتحاد سے متعلق بڑی بات آئی سامنے

کانگریس اعلیٰ کمان نے ریاستی قیادت کو حکم دیا ہے کہ سیٹوں اورامیدواروں سے متعلق اپنی تیاری کریں تاکہ الیکشن سے تین پہلے 90 فیصد امیدواروں کا اعلان کیا جاسکے۔

وقف ترمیمی بل سے متعلق راہل گاندھی اور ملیکا ارجن کھڑگے نے محاذ سنبھال لیا ہے۔ (فائل فوٹو)

کانگریس نے واضح کردیا ہے کہ سال کے آخر میں ہونے جا رہے بہار اسمبلی الیکشن میں وہ اپنی پرانی اتحادی راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کے ساتھ مل کرالیکشن لڑے گی۔ حالانکہ تیجسوی یادوکو وزیراعلیٰ بنانے سے متعلق کانگریس نے اپنا رخ واضح نہیں کیا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے کانگریس اورآرجے ڈی کے رشتوں کے درمیان اختلاف کی خبریں سامنے آرہی تھیں۔ دہلی میں منگل (25 مارچ 2025) کو لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور کانگریس کے قومی صدر ملیکا ارجن کھڑگے کے ساتھ بہار کانگریس کے سینئر لیڈران کی میٹنگ کے بعد انچارج کرشنا الّاورو اور ریاستی صدر راجیش رما نے کہا،  “ہم مل جل کربی جے پی اوران کی اتحادی پارٹیوں کا سامنا کریں گے۔ اتحاد سے متعلق کوئی کنفیوژن نہیں ہے۔” بہارمیں انڈیا الائنس کو فارمیٹ بنا رہے گا۔ حالانکہ سیٹوں کی تعداد سے متعلق پوچھے گئے سوال سے کانگریس لیڈران نے کوئی دعویٰ نہیں کیا۔

کانگریس لیڈران نے کی آرجے ڈی کی شکایت

ذرائع کے مطابق، بہارکانگریس کی میٹنگ میں ریاستی صدر سمیت کچھ لیڈران نے آرجے ڈی سے احترام نہیں ملنے کی شکایت کی۔ اس پرراہل گاندھی نے یہ واضح کیا کہ کانگریس آرجے ڈی کے ساتھ مل کرہی الیکشن لڑے گی اور ساتھ میں یہ بھی کہا کہ سیاست میں عزت حاصل کی جاتی ہے۔ کانگریس اعلیٰ کمان نے ریاستی قیادت کو حکم دیا کہ سیٹوں اورامیدواروں سے متعلق اپنی تیاری کریں۔ تاکہ الیکشن سے تین ماہ پہلے 90 فیصد امیدواروں کا اعلان کیا جاسکے۔

پپویادو کو میٹنگ میں نہیں کیا گیا مدعو

آرجے ڈی سے سیٹوں سے متعلق بات چیت کرنے سے متعلق انچارج اور ریاستی صدر کے ساتھ سابق ریاستی صدر اکھلیش پرساد سنگھ کو بھی حکم دیا گیا ہے۔ اہم بات یہ بھی ہے کہ بہارکے لیڈران کی میٹنگ میں پپو یادو کو مدعو نہیں کیا گیا۔ پریس کانفرنس میں بھی لیڈران نے پپویادو سے متعلق کچھ بولنے سے انکارکردیا۔ مانا جا رہا ہے کہ کانگریس کا یہ رخ آرجے ڈی سے رشتے ٹھیک کرنے کی کوشش ہے۔ کانگریس ذرائع کے مطابق، آرجے ڈی سے ٹھیک ٹھاک الائنس ہوگا۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے 70 سیٹوں پرامیدوار اتارے تھے۔ حالانکہ کانگریس کی کارکردگی اچھی نہیں رہی، ایسے میں اس بار اسے پہلے سے کم سیٹیں ملنے کا امکان ہے، لیکن کانگریس ذرائع کا ماننا ہے کہ کم ازکم 60 سیٹیں ملنی ہی چاہئے۔ ایک لیڈر کے مطابق، تبھی باعزت اتحاد ہوپائے گا۔

تیجسیوی یادو کے وزیراعلیٰ چہرے پر کانگریس کا بیان

تیجسوی یادو کی وزیراعلیٰ امیدواری سے متعلق کانگریس کے انچارج نے کہا، “جب میٹنگ ہوگی تب طے ہوگا کہ وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ وزیراعلیٰ ڈکلیئرکرنا ہے یا نہیں۔ ابھی کچھ بھی بولنا ٹھیک نہیں ہوگا۔” حالانکہ اس سے متعلق کانگریس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی پریشانی نہیں ہے، لیکن پارٹی میں کچھ لیڈران کی رائے ہے کہ کانگریس کو نائب وزیراعلیٰ کا عہدہ مانگنا چاہئے۔ حال ہی میں کانگریس نے بہار میں انچارج اور ریاستی صدرتبدیل کردیا ہے۔ نوجوان لیڈرکنہیا کمارکی قیادت میں منتقلی اورروزگار کے مسئلہ پرایک مارچ بھی نکالا جا رہا ہے۔ راہل گاندھی اس سال دو بارپٹنہ جا چکے ہیں اوران کا ایک اورپروگرام اپریل میں ہونے والا ہے۔ مجموعی طورپربہار میں کانگریس پوری طرح سے سرگرم نظرآرہی ہے، لیکن اس کا پہلا امتحان یہ ہے کہ اسے آر جے ڈی سے اپنی خواہش کے مطابق کتنی سیٹیں مل سکتی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read