Bharat Express DD Free Dish

Sambhal Jama Masjid Case: سنبھل مسجد کمیٹی کو بڑا جھٹکا، ہائی کورٹ نے مسجد سروے کی نظرثانی کی عرضی خارج کردیا

سنبھل جامع مسجد سروے معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ نے مسلم فریق کی نظرثانی کی عرضی کو خارج کرکے بڑا جھٹکا دیا ہے۔ عدالت نے ریویو پٹیشن میں مسلم فریق کی دلیلوں کو نا منظور کردیا ہے۔

الہ آباد ہائی کورٹ سے سنبھل مسجد کمیٹی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔

سنبھل شاہی مسجد کے سروے معاملے میں مسجد کمیٹی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے سنبھل مسجد سروے معاملے میں مسجد کمیٹی کی عرضی کوخارج کردیا ہے۔ جسٹس روہت رنجن اگروال کی سنگل بینچ نے مسجد کمیٹی کی نظرثانی کی عرضی کو خارج کرتے ہوئے نچلی عدالت کے ذریعہ سروے کوحکم کودرست ٹھہرایا۔ ہائی کورٹ کے اس فیصلے سے اب واضح ہوگیا ہے کہ سنبھل کی ضلع عدالت میں سروے کا مقدمہ آگے چلے گا۔ جسٹس روہت رنجن اگروال کی سنگل بینچ نے مسلم فریق کی دلیلیں نا منظورکرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔

ہائی کورٹ میں سول کورٹ کے فیصلے کو کیا گیا تھا چیلنج

الہ آباد ہائی کورٹ نے 13 مئی کومسجد کمیٹی کی سول ریویجن پٹیشن پربحث مکمل ہونے کے بعد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ سنبھل کی جامع مسجد اورہری ہرمندرتنازعہ پرمسجد کمیٹی کے ذریعہ سول ریویجن عرضی داخل کی گئی تھی۔  مسجد کمیٹی نے الہ آباد ہائی کورٹ میں مقدمے کی برقراری سے متعلق چیلنج کیا تھا۔ مسجد کمیٹی نے سول کورٹ کے 19 نومبر2024 کے فیصلے کوچیلنج کیا تھا۔ واضح رہے کہ سنبھل کی شاہی جامع مسجد بنام شری ہری ہرمندرمعاملے میں 24 نومبر کو مہنت رشی راج کی عرضی پر وکیل وشنو شنکر جین نے عدالت میں اپیل کی تھی۔ سول کورٹ کے بعد مسجد بنام مندرمعاملہ ہائی کورٹ پہنچ گیا۔

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read