پاکستان میں ہو رہے شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) سربراہی اجلاس کی میٹنگ کے لئے اراکین ممالک کے ہائی کمشنراسلام آباد میں ہیں۔ ہندوستان کی طرف سے وزیرخارجہ ایس جے شنکر پاکستان پہنچے ہیں۔ ان کا یہ دورہ 9 سال بعد کسی ہندوستانی وزیرخارجہ کا پہلا دورہ ہے۔ جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ جے شنکراس سے پہلے 2015 میں پاکستان گئے تھے۔ تب وہ بطور خارجہ سکریٹری پڑوسی ملک پہنچے تھے۔ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔
اس سے پہلے 15 اکتوبر کو جیسے ہی نورخان ایئربیس پر ہندوستانی فضائیہ کے طیارے سے وزیرخارجہ اترے۔ ان کے استقبال کے لئے وزارت خارجہ کے افسرالیاس نظامی اگے بڑھے اورگرم جوشی کے ساتھ جے شنکرکو ریسیو کیا۔ ان کے استقبال کے لئے پاکستان کے بچے بھی آئے تھے، جنہوں نے انہیں گلدستہ پیش کیا، جس کی تصویرجے شنکرنے اپنے ایکس (سابقہ میں ٹوئٹر) پربھی پوسٹ کی ہے۔
#WATCH | Pakistan PM Shehbaz Sharif welcomes EAM Dr S Jaishankar at the venue of the SCO Summit in Islamabad.
EAM is in Pakistan to participate in the 23rd Meeting of SCO Council of Heads of Government.
(Source: Host broadcaster/PTV) pic.twitter.com/mjPJSVrM28
— ANI (@ANI) October 16, 2024
پاکستان کی سڑکوں پرلہرایا ہندوستانی ترنگا
ایئرپورٹ سے ایس جے شنکرکوکالی مرسڈیز کارسے لے جایا گیا، جس پرہندوستانی ترنگا لگا تھا۔ 15 اکتوبر کی رات کوپاکستان کے وزیر اعظم کی طرف سے سبھی ہائی کمشنروں کے لئے ڈنررکھا گیا، جہاں ایس جے شنکر کا استقبال وزیراعظم شہباز شریف نے کیا۔
Landed in Islamabad to take part in SCO Council of Heads of Government Meeting. pic.twitter.com/PQ4IFPZtlp
— Dr. S. Jaishankar (@DrSJaishankar) October 15, 2024
9 سال بعد پاکستان کا دورہ
گزشتہ کئی سالوں سے ہندوستان اورپاکستان کے درمیان کشیدہ رشتے رہے ہیں۔ کشمیرمیں دہشت گردی کے موضوع پردونوں ممالک بین الاقوامی اسٹیج پربھی ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے رہے ہیں۔ 2019 کے پلوامہ حملے اورآرٹیکل 370 ہٹنے کے بعد یہ رشتے اپنے نچلی سطح پرپہنچ گئے ہیں۔ ایس سی اوسمٹ میں جے شنکرکے پاکستانی دورہ نے ان رشتوں کوسدھارنے کے لئے ایک امید پیدا کی ہے۔
Indian Air Force aircraft landing in Pakistan after almost a decade. #Jaishankar #SCOMeeting pic.twitter.com/1LBnYUIMWk
— Aditya Raj Kaul (@AdityaRajKaul) October 15, 2024
استقبال پروزارت خارجہ کی ترجمان کا آیا بیان
انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاززہرا بلوچ نے کہا کہ وہ پاکستان کے مہمان ہیں۔ پاکستان نے ان سبھی لیڈران کا استقبال کیا ہے۔ جو اس اجلاس میں حصہ لینے کے لئے آئے ہیں اور پاکستان ہندوستان کے وزیرخارجہ کے ساتھ ساتھ مہمانوں کے لئے اپنی مہمان نوازی کودکھا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔