Bharat Express

First India-Malaysia Security Dialogue: ہندوستان-ملائیشیا سیکورٹی ڈائیلاگ کے پہلے اجلاس کا دہلی میں انعقاد ،قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال نے کی صدارت

مذاکرات کے دوران دونوں رہنماوں نے انسداد دہشت گردی کی کارروائی اور بنیاد پرستی کے خلاف اقدامات، سائبر سیکیورٹی، دفاعی صنعت اور میری ٹائم سیکیورٹی میں تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیاہے۔

ہندوستان-ملائیشیا سیکورٹی ڈائیلاگ کا پہلا اجلاس آج دہلی میں منعقد ہوا، جس کی مشترکہ صدارت ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول اور ملائیشیا کی قومی سلامتی کونسل کے ڈائریکٹر جنرل راجہ داتو نوشیروان بن زین العابدین نے کی۔ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے عالمی اور علاقائی سلامتی کے منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا اور سلامتی، دفاع اور سمندری شعبوں میں جاری دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا۔

مذاکرات کے دوران دونوں رہنماوں نے انسداد دہشت گردی کی کارروائی اور بنیاد پرستی کے خلاف اقدامات، سائبر سیکیورٹی، دفاعی صنعت اور میری ٹائم سیکیورٹی میں تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیاہے۔ نیز، اہم معدنیات اور نایاب زمینی عناصر میں تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک نے اس بات چیت کو ادارہ جاتی شکل دینے کے لیے ہر سال ملاقاتیں کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ اس اقدام سے ہندوستان اور ملائیشیا کے درمیان سیکورٹی اور اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی امید ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read